ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس نینا گپتا کی فلم ”دا لاسٹ کلر“ کو بسٹ فیچر فلمس 2019 کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم آسکر ایوارڈ کی ریس میں شامل ہوگئی ہے۔ اس فلم کو شیف اور فلم میکر وکاس کھنہ نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس فلم کو امید اور بھروسہ کا جادو کہا ہے۔ ایکٹریس نینا گپتا اس فلم کو لیکر کافی ایکسائیٹیڈ ہے۔ انہوں نے اپنی اس خوشی کو سوشل میڈیا پر شیر کیا ہے۔ وکاس کھنہ نے سوشل میڈیا پر آسکر کی فہرست شیر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر اس فہرست کو شیر کیا ہے۔ وکاس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا مجھے نہیں پتہ کہ اس پل کے بعد کیا ہوتا ہے، لیکن یہ پل ہی سب کچھ ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا To live this moment absolutly yessss.@ Neenagupta 00111, my heart is dancing ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میری کہانی پر بھروسہ کرنے کے لئے نینا جی شکریہ۔ نینا گپتا نے بھی اس کا جواب دیتے ہوئے اپنی خوشی کو ظاہر کیا ہے۔

ہندوستان کے سب سے مشہور شیف اور فلم میکر وکاس کھنہ نے ایک فلم بنانے کی کوشش کی تھی اور اب لگتا ہے کہ محنت رنگ لائی ہے۔ ایکٹریس نینا گپتا اسٹار وکاس کھنہ کی فلم ”دا لاسٹ کلر“ آسکر ایوارڈز کی فیچر فلمس کی فہرست میں جگہ بنا چکی ہے۔ آسکر ایوارڈز فروری 2020 میں ہونے والے ہیں۔ اس فلم کی کہانی وارنانسی میں رہنے والی بیوہ خواتین کی زندگی پر مبنی ہے۔

اس فلم کو ہر جگہ پسند کیا گیا ہے۔ فلم ”دا لاسٹ کلر“ نے ڈلاس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بسٹ فیچر فلمس کا ایوارڈ جیتا تھا۔ فلم کی کہانی ایک 9 سال کے بچے کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک بیوہ سے دوستی کرتا ہے اور اس کی زندگی میں رنگ جانے کا دعویٰ کرتا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: