ایم اے سلام

پچھلے کافی دنوں سے ایس ایس راجا مولی کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ”آر آر آر“ کی کافی چرچا ہے۔ اس ملٹی اسٹار فلم کا فائنس بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ اب آخر کار اس فلم کا دھماکہ دار موشن پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم ”آر آر آر“ کا تلگو ٹائٹل ”ردم رانم ردرم“ ہے فلم کے اس دھماکہ دار پوسٹر میں ایک آگ کے روپ میں رام چرن اور پانی کے روپ میں جونیر این ٹی آر دکھائی دے رہے ہیں جو ایک کمان دھنش کے لئے اپنے ہاتھ ملا رہے ہیں۔

موشن پوسٹر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ فلم زبردست ایکشن سے بھرپور ہوگی۔ دیکھیں ان کا موشن پوسٹر فلم میں رام چرن اور جونیر این ٹی آر کے علاوہ اجئے دیوگن اور عالیہ بھٹ اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ 350 کروڑ کے بھاری بجٹ میں تیار ہو رہی اس فلم کی کہانی مجاہدین آزادی الوری سیتاراما راجو اور کمرم بھیم کے اوپر مبنی ہے جن کے کردار رام چرن اور جونیر این ٹی آر نبھا رہے ہیں۔

یہ فلم کئی زبانوں میں 8 جنوری 2021 کو ریلیز ہوگی۔ فلم کو ڈی وی وی دانہا پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ موسیقی ایم ایم کروانی کی ہے۔ فلم کی کہانی باہوبلی اور بجرنگی بھائی جان فیم رائٹر وجیندر پرساد نے لکھی ہے۔ راجا مولی اس فلم کو پہلے ہندی، کنڑا، ملیالم، تلگو اور تمل میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔ فلم کا اسکرین پلے اور ڈائرکشن ایس ایس راجا مولی نے دیا ہے۔ فلم میں ایک ہالی ووڈ اداکارہ اولیویا مورس نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔ باہوبلی کی زبردست کامیابی کے بعد باہوبلی 2 جیسی ایک اور ہٹ دینے والے راجا مولی کو اس فلم سے بھی کافی امیدیں ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: