ایم اے سلام

دا کپل شرما شو میں اہم رول کررہی سومونا چکرورتی کا کہنا ہے کہ اس شو کے علاوہ ان کے پاس اور کام نہیں ہے۔ انہیں جس طرح کے کام کی ضرورت ہے وہ انہیں نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے یہ ایک بات چیت میں کہا اس دوران سومونانے یہ بھی قبول کیا کہ ان دنوں اپنے پی آر ایکس پر کام کررہی ہیں اور لوگوں سے کام مانگ رہی ہیں۔ بقول سمونا میں زیادہ ملتی جلتی نہیں اور نہ ہی پارٹیوں میں شامل ہوتی ہوں۔ شوٹنگ کے بعد یاتو گھر جاتی ہوں یا پھر دوستوں کے ساتھ وقت گذارتی ہوں۔

کئی لوگ تو میری موجودگی کو بھی بھول گئے ہیں۔ لیکن مجھے اب لگتا ہے کہ اگر ایکٹریس کے طور پر اپنے کیریئر کو جاری رکھنا ہے تو اپنی موجودگی بنائی رکھنی بہت ضروری ہے۔ 31 سالہ سوموناکی مانیں تو لوگوں کو ان کے بارے میں غلط فہمی ہے جسے لیکر وہ فکرمند رہتی ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں ایروگنٹ ہوں اور زیادہ محنتانہ مانگتی ہوں لیکن یہ سہی نہیں ہے۔

میں سبھی سے کہنا چاہتی ہوں کہ ایکٹریس ہونے کے ناطے میں وہی مانگتی ہوں جس کی حقدار ہوں۔ اچھے پراجکٹس کے لئے مول بھاو بھی کرلیتی ہوں، میرے پی آر ایکس اس سطح کے نہیں ہے۔ یہ بات مجھے دیر سے سمجھ میں آئی اب میں بہتر اپروچ بنانے کی کوشش کررہی ہوں۔ لوگوں سے ملاقات کرکے یہاں تک کے انہیں کال اور پیغام بھیج کر کام مانگ رہی ہوں۔ سومونا کہتی ہیں کہ کام مانگنے میں کوئی شرم نہیں ہے۔ وہ اب تک اس بات کو مانتی تھیں کہ اپنے آپ کو کام کے دم پر ثابت کرے باقی سب اپنی جگہ ہے لیکن حقےقت صرف محنت ہی سب کچھ نہیں ہوتی جب سومونا سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کے کردار کرنا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہیرو ہیروئین والے دن گئے اب زیادہ تر فوکس کہانیوں اور اداکاروں پر ہوتا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: