ایم اے سلام

 ایکٹریس دشاپٹانی بالی ووڈ میں اپنے لئے ایک الگ مقام بنانے میں آہستہ آہستہ ہی سہی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حالیہ ریلیز ہوئی فلم ”ملنگ“ کی وجہ دشاپٹانی ایک بار پھر سرخیوں میں بنی ہوئی تھیں۔ اس فلم سے انہیں کافی امیدیں تھیں لیکن ان کی یہ فلم اتنی خاص نہیں رہی جتنی کے انہوں نے توقع کی تھی۔ دشا اب بالی ووڈ کی ٹاپ ایکٹریس پرینکا چوپڑہ کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہیں۔ دشا پٹانی کا ماننا ہے کہ وہ پرینکا چوپڑہ سے بیحد متاثر ہے اور وہ انہیں کی طرح بننا چاہتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں دشاپٹانی نے کہا کہ وہ بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑہ کو کافی پہلے سے فالو کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لئے پرینکا ایک آئیڈیل کی طرح ہے۔ دشا کہتی ہیں ایک چھوٹے مقام سے آکر نہ صرف بالی ووڈ بلکہ آج ہالی ووڈ میں اپنا مقام بنانا آسان کام نہیں۔ پرینکا نے جو کیا ہے اس سے اپنے ملک کا نام بھی اونچا ہوا ہے۔ پرینکا سے خود کو جوڑتے ہوئے دشا کہتی ہیں کہ میں بھی ان کی طرح ہی ایک چھوٹے مقام بریلی سے تعلق رکھتی ہوں۔

اپنے کیریئر کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے دشا کہتی ہیں میں بالی ووڈ میں پہلے مضبوط پکڑ بنانا چاہتی ہوں۔ دشا آگے کہتی ہیں میں نے یہاں سبھی بڑے ایکٹریس کے ساتھ کام کیا ہے اور اچھے رول مجھے آفر ہو رہے ہیں۔ حالانکہ دشا کا ماننا ہے کہ ابھی انہیں بالی ووڈ میں بہتر مقام کے لئے کافی کام باقی ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ پرینکا کی طرح کیا وہ بھی ہالی ووڈ میں جانا چاہتی ہیں۔ دشانے کہا سچ کہے تو ابھی میں نے اس بارے میں کچھ سوچانہیں ہے۔ میرے کوئی پراجکٹ بھی نہیں ہے۔ جو مجھے ہالی ووڈ تک لے جانے میں مانتی ہوں کہ ہالی ووڈ کے لئے آڈیشن دینا تک اتنا آسان نہیں ہے۔ میں فی الحال بالی ووڈ میں اچھا کام کررہی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ اچھے سے اچھا کام ملے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: