ایم اے سلام

بالی ووڈ اداکار ورون دھون ان دنوں اپنی ریلیز کے لئے تیار فلم اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی کے پروموشن میں مصروف ہیں اور اس وجہ شیڈول کے درمیان ورون نے اپنی اگلی فلم ”مسٹر لے لے“ کا پوسٹر جاری کردیا ہے۔ ڈائرکٹر ششانک کھیتان اور ورون دھون کی جوڑی نے ”بدری ناتھ کی دلہنیاں“ اور ”ہمپٹی شرما کی دلہنیاں“ جیسی سوپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ اور اب یہ جوڑی تیار ہے۔ ”مسٹر لے لے“ کے ساتھ فلم کے پہلے پوسٹر میں ورون دھون چڈی میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کے نام اور پوسٹر میں ورون کی حالت دیکھ کر ظاہر ہے کہ فلم میں ورون ایک ایسا کردار نبھا رہے ہیں جو لگاتار پریشانیوں سے جڑا رہا ہے۔

فلم میں ورون کے کردار کا سرنیم ”لے لے“ ہے۔ اس لئے فلم کا ٹائٹل ”مسٹر لے لے“ رکھا گیا ہے۔ چڈی میں ورون کا یہ پوسٹر ایک مہینے پہلے ہی ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں شوٹ کیا جاچکا تھا۔ ششانک اور فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر فلم کا پوسٹر 8-10 دن پہلے ہی لانچ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن شہریت ترمیمی قانون اور پچھلے دنوں سے ملک میں چل رہے احتجاج اور تشدد کی وجہ فلم کے پوسٹر کو ریلیز کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

مسٹر لے لے میں ورون کے ساتھ جہانوی کپور اور بھومی پیڈینکر اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ جب فلم کا اعلان کیا گیا تھا تب جہانوی کی جگہ کیارا اڈوانی کو فائنل کیا گیا تھا لیکن بعد میں تاریخوں کی کمی کی وجہ سے کیارا کی جگہ جہانوی کو کاسٹ کرلیا گیا۔ جہانوی کو فلم کی کہانی حال ہی میں سنائی گئی اور انہوں نے اس فلم کے لئے حامی بھردی۔ واضح ہو کہ ریموڈیسوزا کے ڈائرکشن میں بنی ورون دھون کی فلم ”اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی“ کو کریٹکس کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: