ایم اے سلام

اپنے زمانے کی مشہور ایکٹریس کشوری بلال کا پچھلے دنوں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے سال 2004 میں آئی فلم ”سودیس“ میں شاہ رخ خان کی ماں کاویری اماں کا کردار نبھایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کشوری بنگلورو کے ایک اسپتال میں شریک تھیں اور زیادہ عمر ہونے کی وجہ کئی کئی ایک امراض میں مبتلا تھیں۔ ان کے انتقال پر اشوتوش گواریکر جیسے جانے مانے ڈائرکٹر نے ٹوئٹ کیا اور اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ ”سودیس“ کے ڈائرکٹر اشوتوش نے لکھا ”دل ٹوٹ گیا“ کشوری جی کے انتقال سے کافی دکھی ہوں۔ آپ کو ہمیشہ دیالو ہمدرد اور ملنساری کی وجہ یاد کیا جائے گا۔

 اس کے ساتھ ہی ”سودیس“ میں کاویری اماں کی نہ بھولنے والی یادوں کے لئے بھی یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ”سودیس“ میں ان کے زبردست پرفارمینس کے لئے لوگ ہمیشہ انہیں یاد کرتے رہیں گے۔ وہ اپنے آپ میں ایک بہترین خاتون تھیں۔ فلم کے دوران انہوں نے ہمارا بھرپور تعاون کیا اور ہر بار ہمارے ساتھ رہیں ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دل میں رہیں گی۔

ان کے انتقال پر بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیتوں کے علاوہ ساوتھ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسرس اور ڈائرکٹرس نے بھی ان کی فلمی خدمات کو خراج پیش کیا اور کہا کہ اداکاری کے معیار کو انہوں نے ایک بہترین مقام دیا تھا۔ وہ ہمیشہ اپنے کرداروں کی وجہ یاد کی جائیں گی۔ بتادیں کہ انہوں نے کئی کنڑ فلموں میں بہترین پرفارمینس دیا۔ انہیں ”کاہی، کےری ان مراٹھا آیا، لفنگے پرندے جیسی فلموں کے لئے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ وہ بالخصوص فلموں میں کیریکٹر کرداروں کے لئے ساوتھ کے فلمسازوں کی پسندیدہ ایکٹریس رہی ہیں۔ انہوں نے ماں کے کردار کو اپنی فلموں میں حقیقت سے قریب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: