ایم اے سلام

بالی ووڈ کے ڈیاشنگ ایکٹر دنوں کچھ زیادہ ہی لائم لائٹ میں بنے ہوئے ہیں۔ کارتک کی بہت سی ایکٹریس اپنا کرش بنا چکی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سارا علی خان نے یہ بتایا تھا کہ وہ کارتک آرین کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے بعد چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے نے بھی اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ وہ بھی کارتک آرین کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔ اب فلم ملال سے بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے والی ایکٹریس شرمن سہگل کا دل بھی کارتک آرین پر آگیا ہے۔

 ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمن سہگل نے کارتک ارین کو ڈیٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ حال ہی میں ایک پرمونشنل ایونٹ کے دوران شرمن سہگل سے پوچھا گیا کہ وہ ایسی کوئی چیز بتائیں جو کارتک آرین سے پوچھنا چاہیں گی اس پرشرمن نے کہا کہ میں پوچھوں گی کیا تم میرے ساتھ ڈیٹ پر چلو گے؟ اس کے بعد شرمن سہگل سے پوچھا گیا وہ آخر کارتک آرین کے ساتھ ڈیٹ پر کیوں جانا چاہتی ہیں۔

اس سوال کے جواب میں شرمن نے کہا وہ کارتک کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی ہیں۔ تاکہ وہ ان کے ساتھ وقت گذارسکے۔ بات کرسکیں اور انہیں اچھی طرح سے جان سکیں۔ شرمن کی ان باتوں سے تو لگ رہا ہے کہ ان کا دل بھی کارتک پر آگیا ہے۔ اب کارتک کا اس پر کیا ری ایکشن ہوگا وہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ فی الحال کارتک سارا علی خان کے ساتھ افیر کی خبریں بھی گرم ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: