ایم اے سلام

کورونا وائرس کا اثر نہ صرف بالی ووڈ میں نہیں بلکہ ہالی ووڈ پر بھی پڑا ہے۔ اب تک آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس ان کی اہلیہ ریٹارسن اور اوینجرس اسٹار اور ایس البا کے علاوہ 5 ہالی ووڈ اداکار اس موذی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ہالی ووڈ کے بڑے بینر اور بڑے بجٹ کی متعدد فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیئے جانے کے بعد ہالی ووڈ کے بڑے پروڈکشن ہاوز میں شمار ہونے والے وانر براوں نے فلم ”دی میٹرکس“ کی پروڈکشن بند کردی ہے۔

ابتداءمیں کورونا وائرس کے باعث فلم منفرانیکو سے برلن منتقل کردی گئی تھی۔ بعد ازاں اس کی شوٹنگ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ امید کی جارہی تھی کہ 2016 میں ریلیز ہوئی مشترکہ برطانوی اور امریکی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”فنٹاسٹک بیٹس اینڈ وہیر ٹوفائنڈ دیم“ سیریز کی تیسری فلم ”فنٹاسٹک بیٹس 3“ کی پروڈکشن اب برطانیہ میں شروع کردی جائے گی۔

تاہم وارنر برادرس نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اس فلم کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہیکنس آسٹریلیا میں ایلوس پر سیلے کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کررہے تھے۔ فلم کے نام کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم گزشتہ ہفتہ ٹام ہیکنس اور ان کی اہلیہ ریٹارسن میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس فلم کی شوٹنگ روک دی گئی جبکہ ٹام اور ان کی پتنی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو محفوظ کرلیا ہے۔ وارنر برادرس پروڈکشن ہاوس نے سوپر ہیرو فلم ”دی بیٹ مین“ کی شوٹنگ بھی دو ہفتوں کے لئے روک دی ہے۔ یونیورسل اسٹوڈیو کی تمام لائیو ایکشن فلموں کی شوٹنگ کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: