ایم اے سلام

کورونا وائرس کے لاک ڈاون کے چلتے سبھی نے خود کو سلف آئی سولیشن میں رکھا ہوا ہے۔ ایسے میں سلمان خان اپنے گھر سے دور پنویل کے فارم ہاوز پر ہیں۔ سلمان یہاں اپنے افراد خاندان کے کچھ لوگوں کے ساتھ پہنچے تھے لیکن 21 دن کے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد سے وہ یہاں پر رہ گئے ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ ان کی ماں، بہن، بھتیجے اور دوسرے دیگر لوگ بھی ہیں۔

 ایسے میں سلمان لگاتار فائنس سے سوشل میڈیا کے ذریعہ جڑے ہوئے ہیں۔ سلمان لگاتار کوئی نہ کوئی فوٹو اور ویڈیو شیر کررہے ہیں۔ سلمان اپنے ہی انداز میں فائنس کو گھروں میں رہنے کے لئے آگاہ کررہے ہیں۔ حال ہی میں سہیل خان کے بیٹے کے ساتھ ایک ویڈیو شیر کرتے ہوئے بھی ایکٹر نے گھروں میں رہنے کو کہا تھا۔

اب سلمان نے ایک اور ویڈیو شیر کیا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران حال ہی میں سلمان خان نے خود پتے کھاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ گھوڑے کو بھی وہی پتیاں کھلاتے ہیں۔ سلمان اس دوران بیحد مستی کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ سلمان نے ان دنوں اپنی ڈیوٹی بڑھالی ہے۔ لاک ڈاون سے پہلے سلمان اپنی فلم رادھے کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس کا آخری شیڈول باقی ہے جسے وہ اسے عید کے موقع پر ریلیز کرنا چاہتے تھے لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے۔ ویسے تو سلمان خان دریا دلی کے بہت مشہور ہیں۔ کئی بچوں کو انہوں نے سائیکلیں دلائیں اور کئی لوگوں کی مالی مدد بھی کی ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: