ایم اے سلام

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے کووڈ 19 کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاون میں ایک ہزار ضرورت مند خاندانوں کو کھانا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کووڈ 19 کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون چل رہا ہے جو اب 3 مئی تک جاری رہے گا جس کی وجہ لوگ اپنے گھروں میں رہنے کے لئے مجبور ہیں۔ اس دوران یومیہ کام کرنے والوں کو بہت بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کووڈ 19 کے اس مشکل وقت میں مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔

سنجے دت نے بتایا کہ وہ ایک ہزار غریب افراد خاندان کو کھانا کھلائیں گے۔ اور ساتھ ہی ان کی مالی مدد بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لئے یہ ایک وقت ایسا ہے جس میں سبھی افراد پریشان ہیں اور سب ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔ پھر چاہے وہ انہیں گھر پر محفوظ رہنے کا مشورہ دینے کے لئے ہویا پھر سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے کی بات میں کوشش کررہا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کر سکوں۔

اس سے قبل سنجے دت نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیر کیا تھا جس میں وہ گھر کی چھت پر ورک آوٹ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ لاک ڈاون میں سنجے دت اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ خود کو فٹ رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ وہ لوگوں سے اپیل کرتے نظر ائے کہ وہ بھی گھر پر ہی رہیں اور محفوظ رہیں۔ ویڈیو میں سنجے دت کہہ رہے تھے کہ خود کو فٹ رکھنا بہت ضروری ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں اس لئے اچھا کھائیں صحت مند رہیں اور ورزش کریں۔ سنجے دت نے ملک کے بالخصوص نوجوانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے افراد خاندان کی زندگیوں کے لئے گھر پر ہی ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: