باہوبلی اےکٹر پربھاس جلد ہی اپنی ایکشن تھرلر فلم ”ساہو“ مےں نظر آنے والے ہیں۔ ساہو کی پوری ٹیم کو آسٹریلیا مےں اسپاٹ
کیا گیا تھا جہاں کوریو گرافر وئبھوی مرچنٹ کے ساتھ ایکٹرس فلم کی شوٹنگ مےں مصروف تھے۔ وہیں اب خبر آرہی ہے کہ
شردھا اور پربھاس کی فلم میں ایک اور ایکٹرےس کا داخلہ ہوسکتا ہے جو فلم میں مہمان رول کرسکتی ہیں۔


وہ کوئی اور نہیں بلکہ کک فلم کی خوبصورت جیکلین فرنانڈیز ہوسکتی ہیں۔ پربھاس اور شردھا کی فلم ساہو کی شوٹنگ کے درمیان
بالی ووڈ ایکٹریس نے انہیں جوائن کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم میں ان کا خصوصی ڈانس ہوگا اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ جیکلین
تین دن کے لئے آسٹریلیا مےں تھیں جنہوں نے پربھاس کے ساتھ ڈانس نمبر شوٹ کیا ہے۔ اس گیت کو بادشاہ نے گایا ہے۔


ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایکٹر پربھاس اور شردھا کے درمیان فلمایا جانے والا رومانٹک گیت یہیں پر شوٹ کیا جائے گا جسے
وئبھوی کوریو گراف کررہی ہیں۔ وہیں پربھاس نے خود اپنے سوشل مےڈیا پر ایک پوسٹر شیر کیا جس مےں شردھا کپور دکھ رہی
ہیں جسے ساہو کا پہلا گیت بتایا جارہا ہے۔ اس فلم کو سجیت ڈائرکٹ کررہے ہیں اس فلم کو اب تک کی سب سے بڑی ایکشن تھرلر
بنایا جارہا ہے۔


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: