ایم اے سلام

پچھلے سال ریلیز ہوئی شاہد کپور اور کیارا اڈوانی اسٹار فلم کبیر سنگھ کو لوگوں نے خوب پسند کیا خاص کر بے خیالی گیت نے شہرت کے معاملے میں پچھلے سال ریلیز ہوئی کئی گانوں کو پچھاڑ دیا۔ سجیت ٹنڈن کا گایا گیت بے خیالی لانچ ہونے کے کچھ وقت بعد فائنس کے زبان پر سر چڑھ کر بولنے لگا۔ اس گانے پر کئی سلیبریٹیز نے ڈانس بھی کیا۔ حال ہی میں یوامس ڈیوا 2020 کے گرانڈ فینالے میں ایشان کھٹر نے بھائی شاہد کپور کے فلم کے اس گانے پر زبردست ڈانس کرکے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچنے کا کام کیا۔ ایشان کا یہ ڈانس سوشل میڈیا پر فائنس جم کر دیکھ رہے ہیں اور ان کی تعریف کررہے ہیں۔

ایشان سے ڈانس سے متاثر ہوکر ایک خاتون فائن نے لکھا شادی تو تجھ سے کروں گی دیکھ لینا بتادیں کہ یہ مس دیوا کا آٹھواں سیزن تھا جس میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی تھی۔ بالی ووڈ ایکٹر ایشان کھڑ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ہیں۔ ان کی ماں نیلما عظیم نے راجیش کھڑ کے ساتھ شادی کی تھی۔ اپنی ایکٹنگ کے ذریعہ ایشان نے بے حد کم وقت میں اپنی ایک الگ پہچان بنالی ہے۔

کئی لوگوں کو لگتا ہے کہ ایشان نے فلم دھڑک سے ہی ایکٹنگ میں داخلہ لیا ہے لیکن یہ اطلاع سہی نہیں ہے۔ دراصل ایشان کھٹر نے اپنے بھائی شاہد کپور کیف لم ”واہ لائف ہوتو ایسی“ سے فلموں میں ڈبیو کیا تھا۔ یہ فلم سال 2005 میں آئی تھی۔ اس وقت ایشان کی عمر 10 سال تھی۔ اس فلم میں شاہد کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا ساتھ ہی اس فلم میں شاہد کے ساتھ امریتا راو بھی تھیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: