ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر ایشان کھڑ ابھی اپنی اگلی ویب سیریز ”اے سوٹیبل بوائے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس میں ایشان کے ساتھ تبو کی جوڑی نظر آئیگی۔ سیریز ”اے سوٹیبل بوائے“ کا پہلا لک بھی جاری ہوگیا ہے۔ ایشان نے اپنے انسٹا گرام پر اسے شیر کیا ہے۔ سیریز کا پہلا لک دیکھنے کے بعد پتہ چل رہا ہے کہ ویب سیریز میں ایشان ایک ایسے نوجوان کے کردار میں نظر آئیں گے جو ایک خاتون کی خوبصورتی پر فدا ہو جاتا ہے۔ سیریز میں طوائف کے کردار میں تبو نظر آئیں گی اور ایشان ایک کالج اسٹوڈنٹ کے کردار میں نظر آئیں گے۔

پوسٹر میں ایشان کھڑ نے دھوتی اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ تبو بالکل الگ ڈھنگ میں لکڑی کے جھولے پر بیٹھی ہوئی ہے۔ تبو نے بالوں میں چمیلی کے پھول لگائے ہوئے ہیں۔ پوسٹر میں دونوں ایکٹر ایک دوسرے کو بہت ہی پیار سے دیکھ رہے ہیں۔ اس کے دیکھنے کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ اپنے کردار سے کچھ ہٹکر کررہے ہیں۔ اے سوٹیبل بوائے“ کا پریمئر جون 2020 میں ہوگا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ یہ اپنے طرز کی پہلی فلم ہوگی جس میں تبو جیسی عمر والی اداکارہ سے کم عمر ایشان کی محبت کو دکھایا جائے گا جبکہ ایشان کے بڑے بھائی شاہد کی ماں کے رولم یں تبو نے حیدر میں کام کیا تھا جس میں ماں اور بیٹے کے کردار میں ان دونوں کی ہی اداکاری کو سراہا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر بھی خوب کمائی کی تھی اب شاید کھڑ اور تبو کے یہ کردار شائقین میں کتنے پسند کئے جاتے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: