ایم اے سلام

لورنجن کی اگلی فلم میں رنبیر کپور اور شردھا کپور نظر آئیں گے۔ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ رنبیر کپور اور فلم پروڈیوسر کے ساتھ کام کرنے کو لیکر بہت خوش ہے۔ لورنجن پہلی بار رنبیر کپور اور شردھا کپور کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ابھی تک اس فلم کے نام کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ شردھا نے بتایا میں رنبیر کپور کے ساتھ لورنجن کی فلم میں کام کروں گی۔ مجھے لورنجن کی فلمیں ”پیار کا پنچنامہ“ ”سنو کے ٹی ٹی کو سویٹی، بہت پسند ہے۔ میں رنبیر کے ساتھ کام کرنے کو لیکر بہت بے چین ہوں۔ وہ ہماری انڈسٹری کے بسٹ ایکٹرز میں سے ایک ہے۔

مجھے ان کا کام بہت پسند ہے۔ شردھا نے کہا کہ مجھے اس سے پہلے رنبیر کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ نہیں ملا تھا۔ اس لئے اس فلم کو لیکر میں بہت خوش ہوں۔ شردھا نے بتایا کہ وہ مارچ میں اس فلم پر کام کرنا شروع کریں گی۔ انہوں نے کہا میں اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی کی ریلیز کے ساتھ ہی اس فلم میں مصروف ہو جاوں گی۔ شردھا نے کہا کہ رنبیر کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہت اچھا رہے گا۔

 32 سالہ شردھا کپور نے سال 2010 میں فلم تین پتی سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی، لیکن اس فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے باوجود انہیں کوئی خاص پہچان نہیں مل پائی اس کے دوسرے سال ہی ان کی لو کا دا اینڈ ریلیز ہوئی جو کامیاب رہی۔ اپنے 10 سالہ کیریئر میں انہوں نے تاحال 19 فلمیں کی ہیں۔ پچھلے سال ان کی ساہو اور چھچھورے ریلیز ہوئی تھیں لیکن دونوں بھی امیدوں پر کھری اتر نہیں پائیں۔ اس سال ان کی ورون دھون کے ساتھ اسٹریٹ ڈانسر اور ٹائیگر شراف کے ساتھ باغی 3 ریلیز ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: