ایم اے سلام

خواتین کے موضوع پر بنی فلم ”تھپڑ“ میں تاپسی پنو کے علاوہ رتنا پھاٹک مانوکول، دیا مرزا، تنوی اعظمی اور رام کپور بھی نظر آئیں گے۔ فلم 28 فروری کو ریلیز ہوگی۔ ڈائرکٹر انوبھوسنہا کی پچھلی فلم آرٹیکل 15 کو لوگوں نے کافی پسند کیا اور اب ان کی اگلی فلم ”تھپڑ“ آنے والی ہے۔ اس ماہ ریلیز ہونے والی تاپسی پنو اسٹار اس فلم کے ٹریلر ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آئی ہے۔ فلم میکرز نے 31 جنوری کو فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انوبھوسنہا کے ڈائرکشن کے بارے میں بہت کچھ سامنے نہیں آیا ہے لیکن فائنس اچھے کانٹنٹ سے سجی فلم کی امید کرسکتے ہیں۔ فلم ”تھپڑ“ میں تاپسی پنو کے علاوہ رتنا پھاٹک، مانوں کول، دیا مرزا، تنوی اعظمی اور رام کپور بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کو بھوشن کمار کے ساتھ انوبھوسنہا نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 28 فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ تاپسی پنو نے علاقائی فلموں میں بھی اپنی اچھی خاصی پہچان بنائی ہے۔

32 سالہ تاپسی نے ہندی فلموں میں اپنے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز 2016 میں ریلیز ہوئی امیتابھ بچن اسٹار فلم ”پنک“ سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بدلہ، من مرزیاں، سانڈ کی آنکھ، چڑواں 2، اور ان کی پچھلی فلم مشن منگل تھی۔ تاپسی کو فروبس انڈیا نے سال 2018 میں 100 مشہور سلیبرٹیز کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ”تھپڑ“ کے بعد وہ ان دنوں ”حسین دلربا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی ہیں۔ ان کے پاس اور بھی کئی پراجکٹس ہیں وہ زیادہ تر ہندی فلموں کو ترجیح دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ علاقائی فلمیں بھی کررہی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: