ایم اے سلام

اپنی اداکاری کے بل بوتے پر ٹی وی سیریل ”ہم پانچ“ سے لیکر فلم مشن منگل تک کا سفر کامیابی سے طے کرتے ہوئے اپنی الگ پہچان بنانے والی ایکٹریس ودیا بالن کی ایک خواہش ہے وہ چاہتی ہیں کہ فلم کو اتنی بڑی اوپننگ ملے جتنی کے میل ایکٹرس خاص طور پر تینوں خان یعنی کے سلمان خان، شاہ رخ اور عامر خان کی فلموں کو بھی نہیں ملتی۔ ودیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں چل رہا دور کافی دلچسپ ہے۔ خاص کر جس طرح اداکاروں کو پردے پر پیش کیا جارہا ہے وہ دیکھنا دلچسپ ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ودیا نے کہا میں چاہتی ہوں کہ مجھے ان سے (مرد ادا کاروں) بھی بڑی اوپننگ ملنی چاہےے۔ میں چاہتی ہوں میرا ماننا ہے کہ ہندی سنیما میں ابھی دلچسپ دور چل رہا ہے۔ اس دہے کو لیکر میں کافی خوش اور امید سے ہوں۔ 41 سالہ ایک خاتون اداکار ہونے کے ناطے مجھے جس طرح کی فلمیں مل رہی ہیں اسے لیکر حیران ہوں۔

ودیا نے اپنی کچھ فلموں کا نام لیا جس میں ان کا پرفارمینس شاندار رہا جیسے ڈرٹی پکچر، کہانی، تمہاری سلو، پرنیتا، لگے رہو منا بھائی اور پا۔ ودیا بالن جلد ہی فلم شکنتلا دیوی میں نظر آئیں گی انو منین کے ڈائرکشن میں بن رہی یہ فلم مئی میں ریلیز ہوگی۔ اس میں ودیا شکنتلا دیوی کا کردار نبھا رہی ہیں جو ایک مشہور ریاضی دان ہے۔ ودیا بالن فی الحال اپنی اس فلم کے لئے خوب محنت کررہی ہیں۔ ودیا نے اپنے کیریر میں اب تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں وہ سب کی سب عوام نے پسند کی ہیں۔ ان کی فلموں نے کبھی کسی پروڈیوسر کو نقصان نہیں پہنچایا۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: