ایم اے سلام

انڈین آئیڈیل کا گیارہواں سیزن سنی ہندوستانی نے اپنے نام کرلیا اس جیت کے ساتھ سنی ہندوستانی کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ۔ ٹاٹا آلٹو کار اور ٹی سیریز کی آنے والی فلم میں ایک گیت کا معاہدہ بھی سنی ہندوستانی کو اعزاز کے طور پر دیا گیا۔ اپنی آواز سے اس شو میں ابتداءسے ہی سنی ہندوستانی نے دوسرے کانٹنٹس کے مقابلے مضبوط دعویداری پیش کی۔ نیہا ککڑ، ہمیش ریشمیاں اور وشال ددلانی انڈین آئیڈل کے گیارہویں سیزن کے جج تھے۔ ان تینوں نے مل کر ہی سنی ہندوستانی کو ونر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فینالے کی رات شو میں کئی مشہور شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔ ایوشمان کھرانہ، جتیندر کمار، نینا گپتا اور گجراج راو اپنی فلم ”شبھ منگل زیادہ سودھان“ کے پرموشن کے لئے وہیں پہنچے تھے۔

 وہیں دوسری رنراپ انکونا مکرجی کو 5 لاکھ روپے کا اعزاز ملا۔ اس جیت کے بعد سنی ہندوستانی نے کہا ملک کی عوام نے میری آواز سنی اور مجھے ونر بنا دیا۔ اس سے پہلے ایک انٹرویو کے دوران سنی نے بتایا تھا کہ کافی دنوں پہلے ہی ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ چھوٹی عمرمیں والد کی موت کی وجہ ان کا اسکول تک چھوٹ گیا تھا۔ گھر کے حالات بیحد خراب تھے اور انہیں قرض ادا کرنے کے لئے اپنا مکان فروخت کردینا پڑا تھا۔

اس کے بعد گھر چلانے کے لئے سڑک کے کنارے انہوں نے بوٹ پالش کا کام کرنا شروع کیا تھا۔ سنی بچپن سے ہی گانے کے شوقین تھے اور انہوں نے انڈین آئیڈل کا آڈیشن دیا۔ سنی نے آڈیشن میں نصرت فتح علی خان کا گانا آفرین آفرین گایا تھا۔ سنی ہندوستانی کے انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد ان کے خاندان میں پھر سے خوشی واپس آئی ہے۔ ان کی ماں نے بیحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو گلے لگالیا جبکہ ان کی بہن کا خوشی سے بے حال تھا۔ وہ خوشی کے مارے پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: