ایم اے سلام

بگ باس 13 کی ٹاپ کانٹنٹ بن کر رشمی دیسائی نے سبھی کا دل جیتا۔ وہ عاصم ریاض، سدھارتھ شکلا، اور دیولینا بھٹاچاریہ جی کے ساتھ اپنے جھگڑوں اور دوستی کی وجہ بھی خوب خبروں میں تھیں۔ رشمی دیسائی کا بھوجپوری فلموں میں بھی بڑا نام ہے۔ ٹی وی کی دنیا میں وہ ٹاپ کی ایکٹریس تو ہے ہی لیکن رشمی کا یہ سفر اتنا سہانا بھی نہیں رہا ہے۔ ان کی زندگی نے کئی کروٹیں لی ہیں۔ خود رشمی نے اس باتوں کا ذکر کیا ہے۔ اور یہ بھی بتایا ہے کہ سلمان خان ان کے لئے کسی فرشتہ سے کم نہیں ہیں۔ سلمان خان گذرے 10 سال سے بگ باس ہوسٹ کررہے ہیں۔

 ہر سال شو کو لیکر کوئی نہ کوئی تنازعہ ہوتا ہے۔ گھر والوں کے جھگڑوں سے کتنی بار تو سلمان خود پریشان ہو جاتے ہیں۔ بگ باس میں اپنے سفر پر رشمی کہتی ہیں کہ وہاں صرف سلمان خان ہی تھے جو مےرا سپوٹ کرتے تھے۔ یہ پہلی بار نہیں تھا جب رشمی سلمان کے ساتھ ایک ساتھ تھے۔ دونوں اس سے پہلے ایک ڈٹرجنٹ پاوڈر کے ایڈ میں ساتھ کام کرچکے تھے۔

رشمی سلمان کے ساتھ ان کی فلم دبنگ 2 میں بھی نظر آئی تھیں۔ انہوں نے ”دغا باز رے“ گیت میں مہمان کردار کیا تھا۔ رشمی کہتی ہیں سلمان سر میرے لئے کسی فرشتہ کی طرح ہیں۔ میری زندگی میں ایک موڑ آیا تھا جب میں پردے پر کم بیک کرنا چاہتی تھی، میرے پاس کوئی اچھا کام نہیں تھا۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا میرا کیریر رک گیا ہے۔ یہ سال 2016 کی بات تھی۔ رشمی آگے کہتی ہیں میں بہت پریشان تھی۔ تب سلمان سر نے میری مدد کی۔ میرا تعاون کیا۔ سلمان سرنے نہ صرف میری پروفیشنل لائف میں مدد کی ہے بلکہ میری پرسنل لائف میں بھی انہوں نے میرا تعاون کیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: