ایم اے سلام

سوشل سائٹ پر فائنس اکثر اپنے پسندیدہ اسٹارس کی طرح لک لیکر کئی ویڈیوز سوشل سائٹس پر شیر کرتے رہتے ہیں۔ مشہور ایکٹریس مدھوبالہ، سری دیوی، کیٹرینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون جیسی اداکاروں کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اب کرینہ کپور خان کی ہمشکل کی ویڈیو سوشل سائٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ بتادیں کہ کرینہ کے فائنس ان کے لئے پاگل ہیں۔ کچھ فائنس کرینہ کی طرح بننے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ حال ہی میں کرینہ کی ایک ایسی ہمشکل کے ویڈیوز سامنے آئے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی دھوکہ کھاسکتے ہیں۔

 اس ہمشکل کا نام ہے شنایا سچدیو وہ اکثر کرینہ کی طرح کپڑے پہن کر اور ان کے ڈائیلاگ بولکر ممکری کرتی نظر آتی ہیں۔ شنایا نے کرینہ کی فلم گڈنیوز کا بھی ایک ڈائیلاگ بولا ہے جو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ شنایا کرینہ کی فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ میں پریم کی دیوانی ہوں اور جب وی میٹ کے ڈائیلاگس بولتی نظر آرہی ہیں۔ شنایا اب تک اپنے کئی ویڈیوز پوسٹ کرچکی ہیں اور انہیں کتنا پسند کیا جاتا ہے۔

 اس کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک پر ان کے فالوورس کی تعداد 3.5 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کرینہ کپور کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان کی فلم گڈ نیوز پچھلے سال ریلیز ہوئی ہے، فلم کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ کرینہ عرفان خان کے ساتھ انگریزی میڈیم، عامر خان کی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ میں نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ کرن جوہر کی ملٹی اسٹار فلم ”تخت“ میں بھی دکھائی دیں گی۔ شنایا سچدیو کرینہ کپور کی ہمشکل ہونے کے ساتھ ساتھ مکالموں کی ادائیگی اور ڈانس اور ڈریس سینس ان کا کرینہ سے بہت ملتا جلتا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: