ایم اے سلام

ہاں مشہور اسٹانڈ اپ کامیڈین کپل شرما باپ بن گئے ہیں۔ کپل کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ کپل نے خود اس بات کی اطلاع دی ہے۔ کپل نے ٹوئٹ کرکے بیٹی ہونے کی اطلاع اپنے فائنس کو دی ہے۔ کپل نے لکھا ہے کہ بیٹی پاکر میں خود کو خوش قسمت محسوس کررہا ہوں۔ اب ہمیں آپ سب کا پیار چاہئے۔ کپل کے اس ٹوئٹ کے بعد انہیں مبارکبادیوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے ان کی بیٹی کو زبردست پیار اور آشیرواد دے رہے ہیں۔ فائنس کے علاوہ انہیں سلیبٹریز کی مبارکبادیاں بھی مل رہی ہیں۔ گلوکار گرو رندھاوا نے لکھا ہے مبارک ہو اب میں آفیشیلی چاچا بن گیا ہوں۔ بتاتے چلیں کہ کپل اور ان کی پتنی گنی کالج کے وقت سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ 12 دسمبر 2018 کو کپل نے گنی سے شادی کی اور شادی کی پہلی سالگرہ سے پہلے ہی کپل شرما باپ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کی پیدائش کے دوسرے دن ہی کپل شرما اپنے شو میں واپس آگے کیونکہ انہیں سلمان خان کی فلم دبنگ 3 کا پروموشن تھا ویسے کپل شرما کا یہ شو اپنی ٹی ار پی کے اعتبار سے کافی اونچائیوں پر ہے۔ اس شو کے ذریعہ کپل نے اپنی کھوی ہوئی مقبولیت پھر سے حاصل کرلی ہے۔ ایسے میں اب وہ اپنے شو میں کسی قسم کی کمی رکھنا نہیں چاہتے اس شو کے لئے وہ پھر سے ایک بار اسی پھرتی اور محنت سے کام کررہے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: