ایم اے سلام

پرینکا چوپڑہ اور نک جونس اپنی شادی سے پہلے اور بعد میں بھی لگاتار خبروں میں رہتے ہیں۔ ان دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی کافی مشہور رہتی ہیں۔ پچھلے ماہ ہی اس جوڑے نے اپنی شادی کی سالگرہ منائی تھی اور اب پرینکا نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ آخر انہوں نے نک جونس کو ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیوں لیا۔ پرینکا اور نک نے سال 2017 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔ اس کے اگلے ہی سال انہوں نے اپنے ریلیشن شپ کو اگلے لیول پر لے جانے کا فیصلہ لیتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ لے لیا۔

 انٹرویو میں پرینکا نے اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے امریکن پاپ سنگر نک جونس کو ان کے گیت ”کلوز“ کے ویڈیو کو دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس گانے کے ویڈیو میں نک کو صرف انڈرگارمنٹس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس گیت میں پرینکا کو نک جونس اتنے ہاٹ لگے کہ انہوں نے نک کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پرینکا نے یہ بھی بتایا کہ یہ ان کا پسندیدہ ویڈیو ہے۔ اس دوران ورک فرنٹ کی بات کریں تو پرینکا پچھلی بار سونالی بوس کی فلم ”دا اسکائی از پنک“ میں فرحان اختر اور زائرہ وسیم کے ساتھ دکھائی دیں تھیں۔ جبکہ نک جونس ”جمانجی دا نکسٹ لیول“ میں ڈایون جونس، جیک بلاک اور کیون ہاٹ کے ساتھ دکھائی دیئے تھے۔ ملک کی زیادہ فیس لینے والی اداکاروں میں سے ایک پرینکا چوپڑہ کے پاس فی الحال کوئی بڑے پراجکٹس نہیں ہے۔ کہا تو یہ بھی کہا جارہا تھا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کرنے والی تھیں لیکن انہیں اس فلم سے بھی باہر ہونا پڑا ۔ خبر تھی کہ بھارت کو درمیان میں چھوڑنے کے بعد سلمان خان ان سے سخت ناراض ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: