دنیا بھر کی بڑی شخصیتوں کی کمائی کا حساب لکھنے والی امریکن میگزین فوربس نے اس سال کے ٹاپ 100 سب سے زیادہ کمائی
کرنے والے لوگوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ایکٹر اکشے کمار کا نام بھی شامل ہے۔ اکشے کمار فوربس کی فہرست
میں 33 ویں مقام پر ہیں۔ یہ فہرست جون 2018 سے لے کر جون 2019 کے دوران شخصیتوں کی کمائی پر مبنی ہے میگزےن کے
مطابق اکشے کمار کی جملہ کمائی تقریباً 422 کروڑ روپے یعنی 65 ملین ڈالرس رہی۔


ان سے ٹھیک اوپر والے پائیدان پر ایوینجرس سیریز مےں انٹرن آئرن مین کا کردار نبھاتے رہے رابرٹ ڈونی جونیر ہیں جن کی
کمائی 66 ملین ڈالر یعنی تقریباً 430 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2019 کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی سلیبریٹی میں
امریکی سنگر ٹیلر سوفٹ ٹاپ پر ہے پچھلے ایک سال میں انہوں نے 18.5 کروڑ ڈالر (1,263 کروڑ روپیوں) کی کمائی کی خاص
بات یہ ہے کہ اکشے کمار بالی ووڈ کے اکلوتے ایسے ستارے ہیں جو اس بار فوربس کے ٹاپ 100 کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔


فوربس کی فہرست سے اس بار سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے بڑے نام غائب رہے۔ پچھلے سال سلمان خان فوربس کی فہرست
میں 82 ویں مقام پر تھے وہیں شاہ رخ خان پچھلے دو سالوں سے فوربس کی فہرست کا حصہ نہیں بن پارہے ہیں۔ حیران کرنے والی
بات یہ ہے کہ کمائی کے معاملے میں اکشے کمار نے صرف بالی ووڈ ستاروں کو ہی نہیں بلکہ کئی ہالی ووڈ ستاروں کو بھی پیچھے
چھوڑ دیا ہے۔


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: