ایم اے سلام

بالی ووڈ میں الگ الگ کرداروں سے لوگوں کا دل جیتنے والے ایکٹر سیف علی خان جلد ہی لوگوں کو پھر اپنی اداکاری سے سب کو دیوانہ بنانے والے ہیں۔ اس مہینے کی آخری تاریخ یعنی 31 جنوری کو سیف علی خان کی فلم ”جوانی جان من“ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ حال ہی میں فلم میکرز نے فلم کا ایک نیا پوسٹر ریلیز کیا ہے جس کو دیکھ کر شاید ہی آپ کی ہنسی رک سکے۔ فلم کو نتن ککڑ نے ڈائرکٹ کیا ہے۔

پوجابیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے جارہی ہیں۔ فلم کا ٹریلیر ریلیز ہوچکا ہے۔ جوانی جان من کے نئے پوسٹر میں عالیہ فرنیچر والا اور سیف علی خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر میں سیف علی خان باتھ گاون میں دکھ رہے ہیں۔ عالیہ کے ہاتھ میں فیان ہے جسے وہ سیف علی خان کی طرف کردیتی ہیں۔ پنکھے کی ہوا سے سیف علی خان کا باتھ گاوں اڑا دکھ رہا ہے جسے وہ سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس فنی پوسٹر کے ساتھ ہی فلم کے ٹریلر کا بھی خلاصہ ہوگیا ہے۔ فلم میں سیف علی خان کے ساتھ تبو، عالیہ، چنکی پانڈے وغیرہ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں فلم کاٹیزر ریلیز ہوا تھا جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔ ٹیزر میں ”اولے اولے“ گیت بھی دکھایا گیا تھا۔ اس گیت کو فلم میں ری کریٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں باپ کا کردار نبھانے کے باوجود سیف ٹیزر میں کافی رومانس کرتے بھی نظر آئے۔ فی الحال سیف علی خان اپنی فلم تاناجی دا ان سنگ واریر سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: