ایم اے سلام

سوپر اسٹار رجنی کانت اس وقت ڈائرکٹر اے آر مرگاداس کے ڈائرکشن میں اپنی نئی فلم ”دربار“ مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ اس میں ہیروئین کے رول میں نین تارا، نویدا نظر آئیں گی۔ فی الحال اس کی شوٹنگ تیزی سے کی جارہی ہے۔ اس دوران رجنی کانت کی اگلی فلم کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایکشن فلموں کے جادوگر کہلانے والے ڈائرکٹر شیوا کے ڈائرکشن میں رجنی کانت اپنی اگلی فلم میں کام کریں گے۔

 اس کے متعلق سوشل میڈیا پر آفیشیل طور پر اعلان کیا جاچکا ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے اس بات کو لے کر بہت سی خبریں وائرل ہو رہ ہیں۔ اب آفیشیل طور پر اعلان کرنے سے فلم کو لے کر تصویر صاف ہوگئی ہے۔ اب تک ڈائرکٹر شیوا نے تمل میں اسٹار ہیرو اجیت کے ساتھ 4 فلمیں کی ہیں جو سوپر ہٹ رہیں۔ اور باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ شیوا پہلی بار رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم کو لے کر ابھی سے فلم انڈسٹری میں کافی خبریں آنے لگی ہیں۔ اس سال کے اختتام تک فلم سیٹ پر جانے کی توقع ہے۔

شیواجی راو گائیگواڈ عرف رجنی کانت نے فلمی دنیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں کیا تھا۔ یہ اتفاق تھا کہ وہ فلمی دنیا میں آگئے۔ وہ ایک بس کنڈاکٹر تھے۔ 68 سالہ رجنی کانت ایک کامیاب، ایکٹر پروڈیوسر اور ڈائرکٹر بھی ہیں۔ انہیں مرد اولاد نہیں ہے۔ انہیں دو لڑکیاں ایشوریہ اور سوندریہ ہیں۔ رجنی کانت کی فائن فالوئنگ کافی بڑی ہے۔ ان کی فلمیں علاقائی کسی بھی زبان میں بنائی جائے وہ دنیا بھر میں ریلیز ہوتی ہیں۔ وہ آج بھی سال میں ایک سے دو فلمیںضرور کرتے ہیں۔ رجنی کانت کو سال 2016 میں پدماوی بھوشن اور سال 2000 میں پدما بھوشن جیسے باوقار اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: