ایم اے سلام

دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی نمبر ون ایکٹریسوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ اب تک کئی اچھی فلمیں کرچکیں دیپیکا کی حالیہ ریلیز فلم ”چھپاک“ سے لوگوں کو بڑی امیدیں تھیں لیکن فلم زیادہ چل نہیں پائی کہا جا رہا ہے کہ فلم کی ریلیز کے عین پہلے دیپیکا کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی جانے کی وجہ سے فلم کو ناکامی ملی ۔ اب کہا جارہا ہے کہ اسی وجہ سے دیپیکا کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔ دراصل ڈف اینڈ فلپس کی سلیبریٹی پر انڈر ٹیکنگ میں دیپیکا پیچھے ہوگئی ہیں۔ بالی ووڈ ستاروں میں اکشے کمار نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دیپیکا پچھلے سال اس ریاکنگ میں دوسرے نمبر پر تھیں، لیکن اب وہ ایک پائیدان پیچھے آکر تیسرے نمبر پر پہنچیں ہیں۔ ان کی جگہ اکشے کمار نے لے لی ہے جنہوں نے برانڈ ویلیو میں سلمان خان، عامر خان، شاہ رخ خان جیسے سوپر اسٹارس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب اکشے کی برانڈ ویلیو بڑھ کر 104.5 ملین امریکی ڈالر یعنی کے 740 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب دیپیکا پڈوکون کی برانڈ ویلیو 93.5 ملین امریکی ڈالر ہے۔ رنویر ایک پائیدان آگے بڑھے اس سال دیپیکا کے ساتھ رنویر سنگھ بھی نمبر 3 کی پوزیشن شیر کررہے ہیں۔ رنویر پچھلے سال چوتھے نمبر پر تھے ان کی برانڈ ویلیو کو ایک پائیدان کا فائدہ ہوا ہے۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان اپنی چھٹویں اور پانچویں مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ ان کی کمائی 55.7 ملین ڈالر اور 66.1 ملین ڈالر ہے۔ عامر خان کی برانڈ ویلیو کے حساب سے بڑی گراوٹ آئی ہے۔ عامر خان 24.9 ملین ڈالر کے برانڈ ویلیو کے ساتھ 16 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ایک سال پہلے وہ گیارہویں مقام پر تھے۔ عامر اس سال لال سنگھ چڈھا میں نظر آنے والے ہیں۔ پھر ٹاپ پر ٹیم انڈیا کے کیپٹن ویراٹ لگاتار تیسرے سال سلیبریٹی برانڈ ویلیو کے مقابلہ میں آگئے ہیں۔

 

 

 

Find out more: