ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس جہانوی کپور نے سال 2018 میں دھڑک فلم سے اپنے کیریر کی شروعات کی اس کے بعد سے وہ اپنے اپ کمنگ پراجکٹس کو لیکر خبروں میں ہے۔ گنجن سکسینہ بائیوپک میں تو وہ کام کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ تازہ خبر میں یہ سامنے آیا ہے کہ بالی ووڈ کے بعد اب جہانوی ساوتھ انڈسٹری میں ڈبیو کرنے جارہی ہیں۔ ساوتھ کے سوپر اسٹار وجئے دیورکنڈہ کے ساتھ کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو وہ پوری جگناتھ کی فلم میں جہانوی کپور اور وجئے دیورکنڈہ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ فی الحال فلم کا نام ”فائٹر“ رکھا گیا ہے۔ بتادیں فلم کے لئے جہانوی پہلی پسند نہیں تھیں ان سے پہلے کیارا اڈوانی اور عالیہ بھٹ کو یہ رول کرنے کے لئے دیا گیا تھا لیکن دونوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ اور اننیا پانڈے تک کو اپروچ کیا گیا تھا لیکن بات بن نہیں پائی۔

اس کے بعد کرن جوہر کے فلم میں کام کرنے کے لئے جہانوی کپور کے نام کا مشورہ دیا جہانوی نے ابھی فلم کے لئے وقت نہیں نکالا ہے لیکن ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ فروری 2020 سے اس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے حالانکہ اس پراجکٹ کے بارے میں ابھی تک ایکٹریس اور فلم کے ڈائرکٹر کی طرف سے کوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جہانوی کی بات کریں تو وہ گنجن سکسینہ بائیوپک میں لیڈ رول کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ راجکمار راو کے ساتھ روح افزاءمووی میں دکھیں گی وہیں خبریں تو یہ بھی چل رہی ہیں کہ وہ کرن جوہر کی اپ کمنگ پراجکٹ تخت کا بھی حصہ بن سکتی ہیں۔

ایشان کھڑ کے ساتھ دھڑک کرنے کے بعد جہانوی کپور کے کام کو تو پسند کیا گیا تھا لیکن انہیں اس فلم کے بعد جتنی فلمیں ملنی تھی وہ نہیں مل پائی حالانکہ لوگوں نے توقع کی تھی کہ ان کی ماں سری دیوی کے انتقال کے بعد لوگ انہیں دھڑک میں خوب دیکھیں گے لیکن ایسا نہیں ہویا لیکن پھر بھی وہ بالی ووڈ میں مصروف تو ہیں لیکن اب ٹالی ووڈ میں ان کے داخلہ کےبعد اب توقع کی جارہی ہے کہ یقینا جہانوی کپور تلگو فلموں میں ضرور وہ اپنی اچھی خاصی پہچان بناائے گی۔ اس کے بعد وہ ٹالی ووڈ میں کتنا چل پائیں گی کہا نہیں جاسکتا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: