ایم اے سلام

رانی مکرجی کی تھرلر فلم ”مردانی 2“ 13 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں رانی نڈر اور اصول پرست پولیس آفیسر شیوانی شیوا رائے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گی۔ پچھلی فلم میں وہ بچے اور لڑکیوں کے اغوا کرنے والی ریاکٹ سے لڑتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ اب یہ سبھی جاننا چاہتے ہیں کہ مردانی 2 میں وہ کس جرم سے ٹکرائیں گی۔ اس کا جواب ڈائرکٹر گوپی پترن دیتے ہیں شیوانی کے روپ میں رانی اس بار ایک 21 سالہ ویلن کے ساتھ ٹکراتی نظر آئیں گی جو کہ بہت برا آدمی ہے۔

وہ ایک خطرناک مجرم ہے جو خواتین کو نشانہ بناتا ہے۔ اس بارے میں رانی مکرجی کہتی ہیں کہ فلم میں ایک خاتون پولیس آفیسر کو خواتین کے خلاف جرائم کو ختم کرنے کے لئے ایک فرد کی برائی سے لڑتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ گوپی کے ڈائرکشن میں یہ پہلی فلم ہے وہ مردانی فلم کے رائٹر تھے۔ مردانی 2 کی شوٹنگ راجستھان کے جئے پور اور کوٹہ میں بڑے پیمانے پر کی گئی تھی۔ بلاک بسٹر ہچکی کے بعد رانی کی یہ اگلی ریلیز ہوگی جس نے دنیا بھر میں 250 کروڑ روپیوں کی کمائی کی تھی۔

سال 2018 میں رانی مکرجی فلم زیرو میں نظر آئی تھیں۔ اور اب اس سال ان کی مردانی 2 ریلیز کے لئے تیار ہے جو سال 2014 میں ریلیز ہوئی فلم مردانی کا سیکویل ہے جس میں رانی مکرجی نے شیوانی شیواجی نامی ایک پولیس آفیسر کا رول کیا تھا۔ رانی مکرجی فی الحال یش راج فلمس کی فلمیں ہی کررہی ہیں۔ یہ بتایا نہیں جاسکتا کہ آیا انہیں دوسرے پروڈکشن سے بھی آفرز آرہے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سات فلم فیر ایوارڈز حاصل کئے لیکن آدتیہ چوپڑہ سے شادی کے بعد وہ فلموں سے دور ہوگئی تھیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: