ایم اے سلام

سلمان خان کے شو بگ باس 13 کو لیکر حال ہی میں خبر آئی ہے کہ شو پانچ ہفتوں کے لئے آگے بڑھ گیا ہے اور یہ بھی خبر ہے کہ سلمان اب اس شو کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ فرح خان اسے ہوسٹ کریں گی جب ان دونوں ہی خبروں کی سچائی کا پتہ کرنے ہم نے بالی ووڈ سے ربط قائم کیا تو یہ صرف افواہیں ثابت ہوئیں۔ فرح نے تو اپنے اس شو سے جڑنے کی بات کو خود ہی سرے سے خارج کردیا وہیں سلمان کے اس شو سے ہٹنے کی بات کو اس شو سے قریب سے جڑے ذرائع نے غلط بتایا ہے۔

معلومات کے مطابق سلمان اس شو کو درمیان میں نہیں چھوڑیں گے کیونکہ اس سیزن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ لینے سے پہلے شو کے میکرز نے سلمان خان کی مصروفیات معلوم کرلی تھیں۔ سلمان نے بھی آگے بڑھائے جانے والے ایپی سوڈس کو بھی ہوسٹ کرنے کے لئے صاف طور پر انکار نہیں کیا ہے۔ فی الحال میکرز اور سلمان کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔ شو کے میکرز ان کی فیس میں بھی اضافہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

 کوریو گرافر فلم میکر فرح نے خود کو اس شو سے جڑنے کی بات خارج کردی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں سمجھ میں آرہا ہے کہ یہ افواہ کون پھیلا رہا ہے مجھے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اب تک مجھے کسی نے بھی بگ باس ہوسٹ کرنے کے لئے اپروچ نہیں کیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: