ایم اے سلام

کرینہ کپور خان اور عامر خان فلم ”تھری ایڈیٹس“ کے بعد پھر سے ایک ساتھ دکھائی دینے والے ہیں۔ بالی ووڈ کی یہ جوڑی جلد ہی لال سنگھ چڈھا فلم میں نظر آئے گی۔ اس فلم کا موشن پوسٹر حال ہی میں ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب کرینہ کپور کے پہلے لک کا بھی خلاصہ ہوگیا ہے۔ حال ہی میں کرینہ کپور کا پہلا لک بھی سامنے آیا ہے۔

اس لک میں کرینہ ایک دم دیسی لک میں نظر آرہی ہیں۔ کرینہ شلوار سوٹ میں نظر آئی ہیں۔ یہ تصویر فلم کے سیٹ کی ہے ان دنوں اس فلم کی شوٹنگ چندی گڑھ میں چل رہی ہے۔ جہاں سے کرینہ کا پہلا لک سامنے آیا ہے۔ فلم کے سیٹ سے ہی کرینہ کا یہ دیسی انداز کا لک شیر کیا گیا ہے۔ اس لک میں کرینہ ایک دم گھریلو لک میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس لک میں کرینہ نے پنک اور وائٹ کلر کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔

کرینہ کپور خان اس لک میں عامر کی لو انٹرسٹ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ٹھگس آف ہندوستان کی بری طرح ناکامی کے بعد عامر خان اپنی اس فلم پر جان توڑ محبت کررہے ہیں۔ کرینہ کو بھی کافی دنوں بعد عامر کی اس فلم لال سنگھ چڈھا سے اچھا سا بریک ملا ہے۔ ویسے کرینہ کپور خان کی ایک اور فلم گڈ نیوز 27 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ آرہی ہیں۔ بحرحال اب دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا میں کیا نیا کمال دکھاپاتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد ہی عامر خان گلشن کمار بائیوپک ”مغل کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے جسے انہوں نے چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: