ایم اے سلام

طویل وقت سے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ لگاتار اپنے رشتہ کو لیکر خبروں میں ہے۔ اکثر دونوں کی شادی کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں حال ہی میں ملائکہ سے سال 2020 میں ارجن کے ساتھ شادی کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہے کہ ابھی ان کے پاس بہت سارے منصوبے ہیں۔ ملائکہ کہتی ہیں کہ ابھی اپنی ٹیم کے ساتھ اپنا بزنس بڑھا رہی ہوں میں کچھ بڑا کرنا چاہتی ہوں میرا 2019 بہت اچھا گیا ہے۔

 مجھے ایک بزنس ویمن کے طور پر پہچان ملی ہے۔ شادی کی بات کریں تو ابھی اس کے بارے میں کچھ کہنا جلد بازی ہوگی۔ ہم ایک وقت پر ایک ہی قدم اٹھاسکتے ہیں۔ ہم دونوں کو ہی پتہ ہے کہ ہم کہاں ہیں جب چیزیں آگے بڑھیں گی تو ہم اس بارے میں بات کریں گے پچھلے دنوں ایک انٹرویو میں ارجن نے بھی ملائکہ کے ساتھ شادی کو لیکر بات کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ ہم دونوں اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں بہت خوش ہیں۔

اگر ایسا کچھ ہوگا تو آپ لوگوں کو بتائیں گے۔ بالی ووڈ میں اس بات کی خبریں تو گرم ہیں کہ ارجن اور ملائکہ اس سال شادی کرنے والے ہیں۔ ملائکہ کی بات کریں تو انہوں نے 1998 سے 2017 تک شادی نبھائی ارباز سے انہیںایک لڑکا ارہان بھی ہے۔ رہی بات ارجن کپور کی وہ کنوارے ہیں اور فلموں میں مصروف ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: