ایم اے سلام

کبھی بالی ووڈ کا سب سے مشہور جوڑا ہے۔ رنبیر کپور اور کیٹرینہ کیف کے بریک اپ کے بعد پردے پر ساتھ نہیں دیکھا گیا۔ اس سلور اسکرین پر تو نہیں لیکن ایک ایڈ شوٹ کے لئے سابق جوڑا پھر ساتھ آیا ہے۔ دونوں ہی اسمارٹ فون کے نئے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔ کیٹرینہ کیف نے یہ ایڈ خود انسٹا گرام پر شیر کیا ہے۔ ایڈ میں کیٹرینہ کیف اور رنبیر دوست بنے نظر آرہے ہیں۔

 کیٹرینہ اور رنبیر کپور کبھی سیریس ریلیشن شپ میں تھے۔ دونوں کے شادی کرنے کی بھی خبریں تھیں۔ وہ لیو اِن میں بھی رہے لیکن ان کا رشتہ زیادہ لمبا نہیں رہا۔ اب دونوں اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں۔ بریک اپ کے بعد جہاں رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہے وہیں کیٹرینہ کیف سنگل ہے۔ پچھلے دنوں ایک ایوارڈ شو میں کیٹرینہ اور رنبیر کا آمنا سامنا ہوا تھا لیکن انہوں نے ایک دوسرے کو نظرانداز کرنے کے بجائے گلے ملنا بہتر سمجھا۔ رنبیر اپنی سابق گرل فرینڈ دیپیکا پڈوکون سے بھی دوستی بنائے ہوئے ہیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ رنبیر اور کیٹرینہ کی بڑھتی نزدیکیوں نے سلمان خان کو آگ بگولہ کردیا تھا۔ یہاں تک کے یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ کیٹرینہ سے رنبیر کی دوستی نے سلمان کو رنبیر ایک نظر نہیں بھا رہے تھے، لیکن بگڑتے حالات کے چلتے رنبیر نے اپنا راستہ بدل لیا اور کیٹرینہ بھی اپنے الگ راستہ پر چلتی گئیں۔ ایسے میں دونوں کی راہیں الگ الگ ہوگئیں اور دونوں نے ہی اپنے کیریئر پر توجہ دینی شروع کردی۔ اب جبکہ کیٹرینہ سنگل ہی ہیں لیکن رنبیر کی عالیہ بھٹ سے نزدیکیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ کہا تو یہ جارہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی بھی کرنے والے ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: