ایم اے سلام

کرشمہ کپور فیشن آئیکان ہے بالی ووڈ سے دوری بنائے رکھنے کے بعد بھی ان کا اسٹائل فیشن خبروں میں بنا رہتا ہے۔ حال ہی میں ایکٹریس نے لندن میں منعقد ہوئے فیشن شو Comfluence-unity of skid's talent and leader ship میں شرکت کی یہاں پر مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر انڈین کلچر اور کھادی کو پرموٹ کیا گیا۔ اسی دوران ایکٹریس کرشمہ کپور نے اپنی پروفیشنل اور پرسنل لائف پر بات چیت کی بات میں کھادی کا احترام کرتے ہوئے کرشمہ نے کہا یہاں پر ہونا بہت ہی اچھا ہے۔ ہم یہاں مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منانے آئے ہیں۔

کھادی کے بارے میں مہاتما گاندھی نے جو سوچ رکھی تھی وہ ایک دور اندیشی تھی۔ آج ہم جہاں ہے یہ اتنا ایونیٹ ہے ۔ ہم اکثر فیشن کے بارے میں بات کرتے ہیں اپنے فیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرشمہ نے کہا میں فیشن کی شوقین ہوں جب میں چھوٹی تھی تو اپنی ماں اور دادی کو دیکھا کرتی تھی۔ وہ بہت فیشن ایبل تھیں۔ تب ہی سے میں بھی فیشن کی شوقین ہوگئی۔

اب جب میں فلموں میں نہیں ہوں تب بھی میرا فیشن سینس خبروں میں رہتا ہے۔ یہ میرے لئے پرسنل کامپسمنٹ ہے۔ بالی ووڈ میں کم بیک کو لیکر کرشمہ نے کہا میں نے زندگی میں کبھی بھی کچھ پلان نہیں بنایا۔ میں نے جو بھی فلمیں کی وہ کسی پلان کے ساتھ نہیں کیں۔ فی الحال میں نے کچھ بھی فیصلہ نہیں کیا ہے اگر کچھ غیر متوقع ہوگا تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔ ابھی میں کچھ زیادہ کہہ نہیں سکتی کون جانتا ہے ہوسکتا ہے میں فلم کروں اور نہیں بھی کروں۔ کرشمہ نے کہا کہ انہیں فلموں کے تو بہت آفر آرہے ہیں لیکن وہ موقع اور سہی وقت دیکھ کر فیصلہ کریں گی۔ کرشمہ نے کہا کہ اچھے رول ہوں تو میں کام کرنے کے لئے ریڈی ہوں۔

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: