ایم اے سلام

پچھلے کافی دنوں سے اس بات کو لے کر خبریں آرہی تھیں کہ آخر کس وجہ سے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم انشاءاللہ کی شوٹنگ بند کردی گئی لوگ اس پر طرح طرح کی باتیں کررہے تھے۔ تازہ رپورٹس کی مانیں تو انشاءاللہ کی شوٹنگ کسی اور کی نہیں بلکہ پرینکا چوپڑہ کی وجہ سے رک گئی ہے۔ دراصل سنجے لیلا بھنسالی چاہتے تھے کہ پرینکا چوپڑہ فلم میں ایک آئٹم نمبر کرے لیکن سلمان خان ڈیزی شاہ سے آئٹم نمبر کرانا چاہتے تھے اسی بات پر اتفاق نہیں ہو پایا اور انشاءاللہ کی شوٹنگ روک دی گئی۔

تازہ رپورٹس کی مانیں تو آئٹم نمبر کی وجہ سے ہی فلم آگے نہیں بڑھ سکی باجی راو مستانی کے بعد سے ہی سنجے لیلا بھنسالی اور پرینکا چوپڑہ ساتھ میں کام کرنے کو بے چین تھے۔ کافی سارے پراجکٹس کے بعد جاکر انشاءاللہ کے آئٹم نمبر کے لئے پرینکا چوپڑہ نے حامی بھرلی لیکن سلو بھائی اس بات پر راضی ہوتے نظر نہیں آئے وہ چاہتے تھے کہ اس ڈانس نمبر میں پرینکا چوپڑہ کی جگہ ڈیزی شاہ ہو لیکن فلم کے ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی اس بات کے لئے راضی نہیں ہوئے ، ذراسا پیچھے جائیں تو جب سلمان خان بھارت فلم بنا رہے تھے تو اس دوران وہ اس فلم میں پرینکا چوپڑہ کو لینا چاہتے تھے۔

 لیکن نِک جونس کے ساتھ شادی اور پہلے سے ہی کچھ ہالی ووڈ پراجکٹس کا حصہ ہونے کی وجہ سے پرینکا چوپڑہ نے بھارت فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ سلمان خان اس بات سے کافی ناراض تھے کے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے 5 دن پہلے پرینکا چوپڑہ نے بھارت فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ بتادیںکے سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ پہلی بار دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ اس سے پہلے جب سنجے لیلا بھنسالی باجی راو مستانی بنانے جارہے تھے تو وہ فلم میں سلمان خان کے مقابل ایشوریہ رائے بچن کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن سلمان اور ایشوریہ کے رشتوں میں دراڑ کے بعد سے ایسا ہونا ناممکن تھا اس وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔ بعد میں رنویر سنگھ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اس فلم کو مکمل کیا گیا جو ایک بڑا ہٹ ثابت ہوا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: