ایم اے سلام

اجئے دیوگن نے آنے والی فلم اور اپنے کیریئر کو لیکر کئی باتیں شیر کی ایکٹر اجئے دیوگن جلد ہی فلم ”تاناجی دا ان سنگ واریر“ میں نظر آئیں گے۔ یہ 10 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اجئے نے اس فلم اور اپنے کیریئر کو لیکر کئی باتیں شیر کیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جیوتش میں یقین ہونا چاہئے لیکن سب سے ضروری ہے محنت کرنا۔ انٹرویو کے دوران جب اجئے سے پوچھا گیا کہ وہ اسٹرولوجی میں یقین کرتے ہیں یا نہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے بھروسہ ہے جب فلم کی ریلیز تاریخ نکالتے ہیں تو ضرور داشی دیکھتے ہیں۔

 اسی کے مطابق ریلیز کی تاریخ طے کرتے ہیں لیکن ان سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اپنی محنت واضح ہوکہ تاناجی فلم میں اجئے کے علاوہ سیف علی خان اور کاجول بھی لیڈ کرداروں میں ہے۔ یہ شیواجی کے صعوبیدار تاناجی مالوسرے کی زندگی کی تاریخی کہانی ہے۔ فلم میں کاجول تاناجی کی پتنی ساوتری مالوسرے کا کردار ادا کریں گی۔اس فلم کے ذریعہ اجئے دیوگن اور کاجول کافی عرصہ بعد اسکرین شیر کرتے دکھائی دیں گے۔

ریئل لائف میں پتی پتنی کی زندگی گذار رہے اجئے اور کاجول دیوگن ”تاناجی دا ان سنگ واریر“ میں ریل لائف میں بھی یہی کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کے لئے جس کا تعلق مہاراشٹرا کی سرزمےن سے ہے کافی بڑے اور شاندار سیٹس لگائے گئے ہیں۔ اس فلم میں اجئے دیوگن اپنے کیریئر کے اب تک کا بہت ہی مختلف کردار نبھائے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اجئے دیوگن کی یہ تاریخی فلم ان کے کیریئر کو کیا نیا موڑ دیتی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: