ایم اے سلام

ان دنوں بالی ووڈ کے گیتوں کے ری میک کا چلن شروع ہوگیا ہے۔ حال ہی میں فلم ”پتی پتنی اور وہ“ میں ایکٹر گویندا کے آئیکانک گیت ”آنکھیوں سے گولی مارے“ کا نیا ورژن دیکھنے کو ملا اس کے بعد خبر آئی کہ اکشے کمار اور شلپاشیٹی پر فلمائے گئے مشہور گیت ”چرا کے دل میرا“ کو نئی طرح سے پریہ درشن کی آنے والی فلم ”ہنگامہ 2“ میں دکھایا جائے گا۔ اب ایسی خبریں ہیں کہ ابھیشیک بچن کے آئیکانک گیت ”دس بہانے کرکے لے گئے دل“ کا بھی ری میک ہونے جارہا ہے۔ فلم دس کے اس گیت کو ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم ”باغی 3“ میں استعمال کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ گانے میں ٹائیگر اور دشا کی کمسٹری دیکھنے کو ملیگی۔ ری میک گیت کو لیکر ابھی اور زیادہ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ بتادیں اور ریجنل گیت کو کے کے اورشان نے آواز دی تھی۔ اور اسے وشال شیکھر نے کمپوز کیا تھا۔ بات کریں باغی 3 کی تو ایکٹر ٹائیگر حال ہی میں فلم کی شوٹنگ پوری کرچکے ہیں۔ یہ فلم ایک کامیاب فرنچائزی ہے۔ اس سے پہلے 2016 میںباغی ریلیز ہوئی تھی اور 2018 میں باغی 2 آئی تھی۔ دونوں ہی فلموں کو شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

ہندی فلموں میں اب ہٹ فلموں کے سوپر ہٹ گیتوں کو اپنی فلموں میں استعمال کرنے کا ایک نیا فارمولہ اپنایا جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی ہٹ گیتوں کو نئی فلموں میں استعمال کیا گیا ہے لیکن اب اسے ایک نیا نام نیو روبوٹ ورژن کا نام دیا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر لوگوں میں ان گیتوں کو دیکھنے کا رجحان پایا جاتا تھا لیکن وقفہ وقفہ ایسے گیتوں کو ان کی اوریجنل فلموں سے شائقین نے تقابل کرنا شروع کردیا ایسے میں ایسی کئی فلمیں رہی ہیں جن میں لوگوں نے ان گیتوں کو لوگوں نے پسند بھی نہیں کیا اس کے باوجود ہندی فلمساز اسے لگاتا دہراتے آرہے ہیں۔ ایسے میں اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ دس بہانے والا یہ گیت ٹائیگر کی فلم باغی 3 میں شائقین کو کتنا پسند آتا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: