ایم اے سلام

سشمیتا سین لاک ڈاون کے وقت کو اپنی دونوں بیٹیوں اور بوائے فرینڈ ریحمان شاول کے ساتھ گذاررہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ان تینوں کے ساتھ ایک انسٹا گرام لائیو کیا جس میں فائنس کے ساتھ کئی سوالوں کے جواب دیئے۔ اس دوران ایک فائن نے سشمیتا سے پوچھا آپ شادی کب کریں گی؟ سشمیتا نے اس سوال کو اپنے بوائے فرینڈ ریحمان کی جانب بڑھا دیا اور کہا یہ سوال آپ کے لئے ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ریحمان نے کہا جب یہ (سشمیتا) مان جائیں گی۔

 لائیو چاٹ کے دوران سشمیتا نے ایک فنی فوٹو بھی جاری کیا۔ سشمیتا نے کہا لاک ڈاون کے دوران ایک مزاقیہ چیز دیکھنے کو ملی ایک جگہ ریحمان کا نام ریحمان شال کی جگہ رحمان لکھا ہوا تھا۔ یہ برا نہیں تھا جس پر ریحمان نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا میرے سرنیم کا مذاق مت اڑاو ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا یہ سب کے لئے مشکل گھڑی ہے۔

 لیکن اگر مجھ سے پوچھیں کے میں سب سے زیادہ کیا مس کررہی تو میں کہوں گی کہ اپنا کام۔ میرے خیال سے دنیا صرف گھر میں رہ کر گذارا نہیں کرسکتی۔ ہم سب کے پاس کئی مقصد ہونا چاہئے جس سے ہم سب گذر رہے ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ میں اور سبھی پھر سے خوشحال زندگیوں میں واپسی کریں گے۔ اور اپنے کاموں میں پوری طاقت جھونک دیں گے۔ سشمیتا سین ان دنوں اپنی گھریلو مصروفیات میں لگی ہوئی ہیں۔ دوسرے بالی ووڈ ستاروں کی طرح سشمیتا سین بھی اپنی گھریلو مصروفیات کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیر کررہی ہیں۔ سب سے زیادہ تو وہ اس وقت اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر اپنی بیٹیوں اور بوائے فرینڈ کے ساتھ گذاررہی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: