ایم اے سلام

کورونا وائرس کی وجہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں لاک ڈاون ہوگیا ہے۔ ایسے میں ہوسٹ اور اداکار منیش پال نے قابل ستائش قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس بات کو محسوس کیا کہ لاک ڈاون کے چلتے ان کے اسٹاف کو پریشانیوں سے گذرنا پڑتا ہے۔ اس لئے انہوں نے 31 مارچ تک چھٹی دینے کے ساتھ انہیں اڈوانس پے منٹ بھی کی ہے۔ اتنا ہی نہیں منیش پال نے اپنے اسٹاف کو ماسک، سینی ٹیزر، جیسا سامان بھی ساتھ میں دیا ہے تاکہ وہ بناکسی پریشانی گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ محفوظ رہ سکیں۔ منیش پال کہتے ہیں میں جم یا کسی بھی میٹنگ میں نہیں جانے کو ترجیح دے رہا ہوں۔

اس مشکل وقت میں میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو میرے کاموں میں مدد کرتے ہیں میں ان کی مدد کروں۔ میک اپ آرٹسٹ، ہیر اسٹائلسٹ، اور آفس بوائز کے علاوہ 12 سے 15 لوگوں کے اسٹاف کو میں نے اگلے مہینے کی اڈوانس پے منٹ دے دی ہے تاکہ لاک ڈاون کے دوران انہیں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ منیش نے آگے کہا ان سبھی کے بچے ہیں انہیں بھی اچھا محسوس ہونا چاہئے، ان میں سے زیادہ تر روزانہ یا ہفتہ واری کمائی سے اپنا گھر چلاتے ہیں۔

میں نے سب کو چھٹی دے دی ہے اور کہا ہے کہ اگر مجھے کبھی کسی کی ضرورت ہوگی تو میں بلالونگا۔ میری پتنی نے یہ بھی کہا ہےکہ مجھے ان کا پورا پورا خیال رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ عجیب لگ سکتا ہے لیکن میں نے انہیں ٹائم پاس کرنے کے لئے سبھی طرح کے بڑے گیم بھی دیئے ہیں۔ منیش دن دن سنگنگ ریالٹی شو ”سارے گاما“ لٹل چیمپین کو ہوسٹ کررہے ہیں جس کی شوٹنگ فی الحال رکی ہوئی ہے۔ منیش پال کو اسٹیج کی دنیا کا سوپر اسٹار کہا جاسکتا ہے۔ منیش کافی مصروف اداکار ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: