ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر سیف علی خان کی فلم ”تاناجی“ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں سیف کی ایکٹنگ کی بہت کافی تعریف بھی کی گئی ہے۔ اب سیف ایک اور نئی فلم لے کر فائنس سے روبرو ہونے کے لئے تیار ہیں۔ سیف ان دنوں اپنی نئی فلم ”جوانی جان من“ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ وہ اس فلم کا پرموشن کافی زور و شور سے کررہے ہیں۔ اس فلم سے پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرینچر والا بالی ووڈ میں اپنے قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ایسے میں پرموشن کے دوران حال ہی میں ایکٹر سیف علی خان نے اپنی پروفیشنل اور پرسنل زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔

سیف نے بہت ہی کم عمر میں اس وقت کی ٹاپ ایکٹریس امریتا سنگھ سے شادی کی تھی لیکن 2004 میں دونوں کا طلاق ہو گیا تھا۔ اب سیف نے اپنے طلاق پر بولا ہے۔ سیف اور امریتا سے دونوں کو دو بچے ہیں۔ سارا اور ابراہیم سیف نے بتایا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بری چیز ہے یہ کچھ ایسی چیزیں ہےں جو مجھے ابھی بھی لگتی ہے کہ کاش الگ ہو پاتی۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں حقیقت میں کبھی بھی اس سے نکل پاونگا۔

کچھ چیزیں ہیں جو میں نہیں کرسکتا ہوں میں نے کوشش کی اور خود کو یہ کہہ کر سمجھایا کہ میں 20 سال کا تھا اور کافی جوان تھا۔ آپ والدین کو ایک ساتھ دیکھنے کے بارے میں سوچنا پسند کرتے ہیں لیکن وہ یونائیٹ بھی ہوں تو ہر کوئی ماڈرن ریلیشن شپ کو اپنا سکتا ہو۔ اپنے بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئے سیف نے کہا کہ کوئی بھی بچہ پیار والے گھر سے باہر ہونا نہیں چاہےگا چاہے زندگی بہت ہی خوبصورت ہے اور کوئی بھی انسان اسے لیکر زیادہ شکایت نہیں کرتا کبھی کبھی دو والدین کا ساتھ ہونا بھی اچھی چیز نہیں ہوتی ہے۔

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: