ایم اے سلام

بالی ووڈ کے سوپر اسٹار اجئے دیوگن فلم ”تاناجی دا ان سنگ واریر“ کی کامیابی کے بعد اپنی نئی فلم ”میدان“ میں نظر آئیں گے۔ اجئے دیوگن کے ٹوئٹر پر اپنی اس فلم کے دو پوسٹر ایک ساتھ جاری کئے ہیں۔ ان پوسٹرس میں اجئے دیوگن فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اجئے دیوگن نے ٹوئٹر پر فلم ”میدان“ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”بدلاو لانے کے لئے ایک اکیلا ہی کافی ہوتا ہے“ دوسرے پوسٹر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ کہانی ہے۔ انڈین فٹبال کے گولڈن فینس کی اور ان کے سب سے بڑے اور سیکس فل کوچ کی اجئے دیوگن فلم میدان کے پوسٹر میں فارمل لک میں دکھائی دے رہے ہیں۔

اس پوسٹر میں ان کے ہاتھ میں چھتری اور بیاگ ہے۔ ساتھ ہی وہ فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹر میں اجئے دیوگن کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ آفس جارہے ہیں اور راستے میں فٹبال دیکھا تو اسے کک کرنے میں خود کو نہیں روک پائے اور کھیلنے لگے، جبکہ دوسرے پوسٹر میں وہ بڑے ہی سنجیدہ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں اور دوسری جانب دیکھ رہے ہیں۔

ٹھیک ان کے نیچے فٹبال ٹیم دکھائی دے رہی ہے اور ایک فرد ان کھلاڑیوں کو ڈائرکٹ کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ حالانکہ دونوں ہی پوسٹرز میں ان کا لک کافی شاندار نظر آرہا ہے۔ اجئے دیوگن کی فلم میدان 27 نومبر 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم فٹبال کے کوچ سید عبدالرحیم کی بائیوپک ہے۔ فلم کا ڈائرکشن امیت رویندر شرما کررہے ہیں جبکہ بونی کپور پروڈیوس کررہے ہیں۔ زی اسٹوڈیوز کے بینر تلے بن رہی اس فلم میں اجئے دیوگن کے ساتھ پریا منی گجراج راو اور بومن ایرانی نظر آئیں گے۔ اس فلم میں اجئے پہلی بار کسی کھلاڑی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اب دیکھنا ہے تاناجی کے بعد اجئے دیوگن کی میدان باکس آفس پر کتنا کمال کرتی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: