ایم اے سلام

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ لاک ڈاون ہے اس دوران ممبئی میں رادھیکا آپٹے ایک ہاسپٹل پہنچیں جس کی تصویر انہوں نے انسٹا گرام پر شیر کی۔ رادھیکا اس تصویر میں ماسک لگائے نظر آرہی ہیں جسے دیکھ کر فائنس پریشان ہو اٹھے۔ لیکن رادھیکا نے اس تصویر کے ساتھ جو ہشٹاگ استعمال کیا ہے۔ اس میں انہوں نے صاف کردیا کہ یہ کورونا وائرس کے لئے نہیں ہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ رادھیکا نے یہ بھی بتایا کہ وہ محفوظ اور صحتمند ہیں۔ رادھیکا لندن سے 18 مارچ کو واپس انڈیا لوٹیں ہیں۔

رادھیکا نے لندن کے میوزیشین بینڈکٹ ٹیلر سے شادی کی ہے اور وہ اکثر ممبئی سے لندن آتی جاتی رہتی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ رادھیکا ممبئی واپس لوٹ آئی جس کا اندازہ انہوں نے پچھلے دنوں انسٹا گرام پر شیر بھی کیا تھا۔ رادھیکا نے اپنی ایک تصویر شیر کرتے ہوئے انسٹا گرام پر پوسٹ لکھا تھا اور کہا تھا۔ دوستوں اور ساتھیوں کی فکر میں، میں یہ اطلاع دے رہی ہوں کہ میں لندن سے اچھی لوٹ آئی ہوں۔

ایمگریشن پر کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔ وہ خالی تھا اور عہدیداروں سے کافی بات چیت ہوئی۔ ایرپورٹ پورا خالی پڑا تھا اور شاید ہی وہاں کوئی دکھائی دے رہا ہو۔ ابھی کے لئے بس اتنا ہی آپ سبھی کو میسیجس کے لئے شکریہ۔ فلائٹ البتہ پوری فل تھی دو دن پہلے جب میں انڈیا سے لندن گئی تھی تو فلائیٹ خالی تھی۔ ایمگریشن عہدیداروں کے اس بات کی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ یوکے اپنی سرویس بھی بند کررہا ہے۔ رادھیکا کی اس پوسٹ پر 24 گھنٹے کے اندر 100,000 سے زیادہ لائیکس ملے تھے۔ بہرحال لندن سے واپسی کے بعد رادھیکا ان دنوں انڈیا میں ہی ہے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ابھی ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: