ایم اے سلام

شاہ رخ خان کی کمپنی لگاتار فلموں کو پروڈیوس کررہی ہے۔ پچھلے سال انہوں نے امیتابھ بچن اور تاپسی پنو کی فلم ”بدلہ“ اور سنجے مشرا اور دیپک ڈوبریال کی فلم ”کامیاب“ کو کوپروڈیوس کیا تھا۔ ان کی کمپنی ابھیشیک بچن کے لیڈ رول والی فلم ”باب سبورس“ کو بھی کوپروڈیوس کررہی ہے۔ اب سنجے مشرا کی مووی کامیاب کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہ۔ یہ فلم بالی ووڈ کی فلموں میں ایکسٹرا کردار نبھانے والے ایک ایسے اداکار کی کہانی ہے جس نے 499 فلموں میں کام کیا ہے اور اب وہ ریکارڈ بنانے کے لئے 500 ویں فلم کا انتظار کررہا ہے۔

اس فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان نے شیر کرتے ہوئے لکھا ”کوئی رول ایکسٹرا نہیں ہوتا“ آرٹسٹ ایکٹر آرڈنری ہونا چاہتے پھر بنتی ہے پکچر کامیاب۔ اس فلم کو ہاردک مہتہ نے ڈائرکٹ کیا ہے شاہ رخ خان کے علاوہ اس فلم کو دریشم فلمس نے کو پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 4 مارچ کو تھیٹرس میں ریلیز ہوگی اور اس کا کلاش ٹائیگر شراف، شردھا کپور اور رتیش دیشمکھ اسٹار فلم باغی 3 ہوگی۔

اب شاہ رخ خان کے بارے میں اب ایک تازہ خبر یہ آئی ہے کہ کنگ خان شاہ رخ خان فلمساز آرمادھون کی ایک فلم میں خود کا کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔ بالی ووڈ میں ایسا خیال ہے کہ آر مادھون کی آنے والی فلم راکڑی میں شاہ رخ مہمان رول کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم اسرو کے سابق سائنسداں اور ایرو اسپیس نامبی نارائن پر بنی ہے۔ شاہ رخ فلم راکڑی میں اپنا کردار خود ادا کرتے نظر آئیں گے۔ مادھون کے ڈائرکشن میں بننے والی یہ فلم اسی سال 12 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اب یہ 2020 کے سکنڈ ہاف میں آنے کی امید ہے۔ راکڑی کے علاوہ شاہ رخ ملٹی اسٹار فلم برہما استر میں بھی مہمان رول میں دکھائی دیں گے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: