ایم اے سلام

ٹی وی ایکٹریس نیہا شرما ان دنوں چھوٹے پردے پر اپنے ناگن والے انداز میں کافی پسند کی جارہی ہیں۔ جی ہاں نیہا ناگن 4 کولیکر خوب سرخیوں میں ہے ویسے وہ اپنے شوز کے علاوہ اپنے سوشل میڈیا والی تصویروں کی وجہ سے بھی خوب خبروں میں رہتی ہیں اور اس بار بھی اپنی تصویروں کے لئے انٹرنیٹ پر کھوجی جارہی ہیں۔ نیہا نے انسٹا گرام پر اپنی کچھ لٹسٹ تصویریں شیر کی ہیں اور لکھا ہے کہ وہ بہت سارے جنک فوڈ میں سے صرف چپس ہی کھاسکتی ہیں۔ ناگن 4 میں برندا کا کردار نبھا رہیں نیہا اس شو میں ایک ناگرانی کی بیٹی ہے۔

دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھی رہ گئیں پیچھے۔ نیہا کی مقبولیت کا اندازہ آپ اسی سے لگاسکتے ہیں کہ انہیں سال 2017 میں برطانیہ کے اخبار کی جانب سے جاری سب سے سیکسی ایشن خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔ اس فہرست میں انہوں نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ جیسی سلیبرٹیز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ نیہا تیسرے نمبر پر اس سے پہلے سال 2016 میں وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں تھیں۔

ان سے اوپر دیپیکا اور پرینکا تھیں۔ کیٹرینہ کیف عالیہ بھٹ جیسی ایکٹریس کو پچھاڑتے ہوئے نیہا تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔ نیہا نے دلی سے ماس کمیونکیشن میں گریجویشن کیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ وہ ٹی وی جرنلسٹ بننا چاہتی تھیں لیکن قسمت نے ان کے لئے کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا۔ وہ ایکٹنگ کی دنیا میں جم گئیں۔ نیہا کا اصلی نام نیہا شرما ہے جنہیں باقی لڑکیوں کی طرح شاپنگ کرنا خوب پسند ہے۔ اپنے کیریئر کی شروعات انہوں نے سال 2011 میں ”کالی ایک اگنی پریکشا“ سے کی تھی لیکن جمائی راجہ، ایک ہزاروں میں میری بہناں ہے“ نے انہیں سب سے زیادہ مقبولیت دلائی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: