ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس شلپا شیٹی کندرا نے پچھلے دنوں ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ شلپا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی۔ شلپا شیٹی نے سرواگیسی کے ذریعہ اس بچی کو جنم دیا ہے پتی راج کندرا نے سوشل میڈیا پر اس بات کی خوشی ظاہر کرتے ہوئے ایک پیاری سی تصویر پوسٹ کی۔ اس بچی کو سوشل میڈیا پر لوگوں سے خوب آشیرواد مل رہا ہے۔ شلپا شیٹی نے بیٹی کا نام ”سمیشا شیٹی“ رکھا ہے۔ میڈیا پر شیر کی گئی تصویر میں سمیشا اپنی ماں شلپا کی انگلیاں پکڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس خوبصورت بچی کے لئے لوگ شلپا اور راج کندرا کو جم کر مبارکبادیاں دے رہے ہیں۔ بتادیں کہ شلپا شیٹی کامیڈی فلم ہنگامہ 2 سے دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کررہی ہیں۔ اس سے پہلے سال 2007 میں فلم اپنے“ میں انہوں نے اہم کردار نبھایا تھا۔ شلپا فلم اوم شانتی اوم اور دوستانہ میں بھی نظر آئی تھیں۔ شلپا کے ساتھ ”ملال“ کے ہیرو جاوید جعفری کے فرزند میزان بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔

شلپا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بہت خوش ہوں میں دوبارہ اداکاری کرتے ہوئے بڑے اسکرین پر دکھنے کے لئے تیار ہوں۔ فلم میں میرا کردار بہت پیا رہے جسے میں نے کبھی نہیں کیا ہے۔ واضح ہو کہ فائنس نے شلپا شیٹی کو کلرس چینل کے ریالٹی شو بگ باس سیزن 13 میں دیکھا تھا۔ جہاں انہوں نے اس شو کے کانٹنٹس کو یوگا کی ترکیبیں بتائی تھیں۔ بہرحال شلپا اور راج کندرا اپنی اس دوسری اولاد کو لیکر کافی خوش ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: