ایم اے سلام

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بریک اپ کی خبریں ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ ان سب کے درمیان عالیہ بھٹ نے رنبیر کے ساتھ سن سٹ انجوائے کرنے کی تصویر کرکے سب کی بولتی بند کردی ہے۔ گھروں میں کوان ٹائین ہوکر دونوں ساتھ ہی کوالٹی ٹائم گذار رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے خطرہ کو ٹالنے کے لئے بالی ووڈ کے سبھی سلیبریٹیز ان دنوں گھر میں کوان ٹائین ہوچکے ہیں۔ ایسے میں عالیہ بھٹ بھی اپنے گھر پر ہی ہیں۔ عالیہ نے پچھلے دنوں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے سن سیٹ دیکھتے ہوئے ایک تصویر شیر کی ہے۔

اس خوبصورت تصویر کے ساتھ عالیہ نے لکھا گھر پر رکے اورسن سیٹ کو دیکھا، انہوں نے کہا میرے ہمیشہ سے پسندیدہ رہے آر کے رنبیر کپور اس تصویر کو دیکھ کر صاف ہے کہ بریک اپ کی خبریں محض افواہ تھیں۔ اس تصویر میں رنبیر کی ماں نیتو سنگھ نے بھی شیر کیا ہے وہیں ان کی بسٹ فرینڈ آکانشا رنجن نے کہا میں اپنے بوائے فرینڈ کو تمہارے بوائے فرینڈ جیسا بنانے کی ٹریننگ دے رہی ہوں۔

عالیہ کی بہن شاہین بھٹ نے بھی اس تصویر پر دلچسپ کمنٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ صرف ہم لوگوں کی بری تصویریں لیتے ہیں ان کے علاوہ کئی اور سلیبریٹیز نے بھی اس تصویر کی جم کر تعریف کی ہے۔ بتادیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک ساتھ برہمااستر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کٹھاواڑی کررہی ہیں اور یہ ان کی دو فلمیں بھی کورونا وائرس کی وجہ فی الحال روک دی گئی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: