ایم اے سلام

جیکی شراف فروری میں اپنی سالگرہ تقریب مناچکے ہیں جیکی کی سالگرہ کے دن ڈائرکٹر روہت شیٹی نے فائنس کو ایک سرپرائز دیا ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیر کی۔ اس تصویر میں جیکی شراف اور روہت شیٹی نظر آرہے ہیں۔ فوٹو کے ساتھ روہت شیٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ان کی پولیس اسٹوری فلم میں ایک اور نام جڑگیا ہے۔ روہت شیٹی نے فوٹو شیر کرتے ہوئے لکھا جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ ہماری پولیس اسٹوری کے ہر کیریکٹر کے بارے میں جانتے ہیں۔ آگے سامنے میں پیش کرتا ہوں جیکی شراف کو اور سوپرائز ابھی بھی باقی ہے۔

میرے دوست تصویر میں جیکی شراف ایک کار کے اوپر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ان کا ٹشن صاف دیکھنے کو ملتا ہے جیکی شراف کے پراجکٹس کی بات کریں تو بتادیں کہ وہ اپنے بیٹے ٹائیگر شراف کی فلم باغی 3 میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ فلم کے ڈائرکٹر نے اس کا اعلان کردیا ہے۔ مووی میں جیکی کا مہمان رول ہوگا۔ یہ پہلی بار ہوگا اب ٹائیگر شراف جیکی شراف کے ساتھ اسکرین شیر کرتے دکھائی دیں گے۔

وہیں فلم سوریہ ونشی پر آتے ہیں فلم میں اکشے کمار اور کیٹرینہ کیف لیڈ رول میں ہے۔ اس فلم کا اعلان روہت شیٹی نے فلم سمبھا کی ریلیز کے ساتھ ہی کردی تھی۔ مووی میں کیٹرینہ کیف اکشے کی لو انٹرسٹ بنیں گی۔ فلم میں وہ ڈائرکٹر کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ روہت شیٹی اسے ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ جیکی شراف ان دنوں ہندی فلموں کے علاوہ علاقائی فلموں میں بھی کافی مصروف ہیں۔ پربھاس اسٹار فلم ساہو میں ان کے کام کو سراہا گیا۔ وہ ساوتھ کی فلموں میں زیادہ تر نگیٹیو کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: