ایم اے سلام

ایکٹرو کی کوشل کا کچھ عرصہ پہلے ہی ہرلن شیٹی کے ساتھ بریک اپ ہو گیا تھا لیکن ہرلن سے بریک اپ کے بعد ان کی کیٹرینہ کیف کے ساتھ نزدیکیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔ دونوں کو بالی ووڈ کا نیا جوڑا مانا جارہا ہے۔ پچھلے کافی دنوں سے بالی ووڈ میں ایسی خبر چل رہی ہے کہ وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ ان کے ریلیشن کی خبریں کافی دنوں سے چل رہی ہے اور کئی موقعوں پر انہیں ساتھ بھی دیکھا جارہا ہے۔

کچھ دنوں پہلے کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کو ڈائرکٹر علی عباس ظفر کی سالگرہ تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اب ایک بار پھر دونوں کو ساتھ میں دیکھا گیا ہے۔ اب حال ہی میں دونوں ایک ڈنر ڈیٹ پر پہنچے ہیں۔ خاص بات یہ رہی کہ اس ڈیٹ پر وہ الگ الگ بیٹھے تھے لیکن کیمرہ نے دونوں کو پھر بھی قید کرلیا تھا۔ پچھلے کئی دنوں سے میڈیا میں چھایا ہوا ہے کہ کیٹرینہ اور وکی کے درمیان کچھ پک رہا ہے۔

ساتھ ہی اسی دوران ساتھ کی تصویروں نے اس بات کو اور بھی ہوا دے دی ہے حالانکہ دونوں نے اپنے رشتہ کو ابھی تک سب سے چھپا کر رکھا ہے۔ دونوں کوشش کرتے ہیں ایک دوسرے سے دور رہنے کی لیکن ان کا عشق پھر بھی دکھنے لگا ہے۔ اس سے قبل دونوں ساتھ میں کسی دوست کی دیوالی پارٹی میں ساتھ دیکھے گئے تھے جس میں وکی اور کیٹرینہ ساتھ ساتھ نظر آئے تھے کرن جوہر کے ٹاک شو میں جب کیٹرینہ سے پوچھا گیا کہ آج کل کے نئے ہیروز میں آپ کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ اس پر کیٹرینہ نے وکی کوشل کا نام لیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے کچھ مہینوں میں اس کی کیا سچائی سامنے آتی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: