ایم اے سلام

ابھیشیک بچن نے من مرزیاں میں بہترین پرفارمینس سے لوگوں کو متاثر کیا تھا۔ وہ شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹرینمنٹ کے ساتھ اپنا اگلا پراجکٹ ”باب بساس“ کا اعلان کرچکے ہیں یہ ایک سسپنس تھرلر ہوگی۔ ان سب کے علاوہ انہوں نے سوشل میڈیا پرکس سرپرائز کا اعلان کیا جسے فائنس نے اپنے سکنڈ بے بی کا اشارہ مان لیا۔ باپ امیتابھ بچن کی طرح ابھیشیک بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں۔

 وہ فائنس کو دلچسپ اپ ڈیٹس بھی دیتے رہتے ہیں۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر انہوں نے ایک ایسا ہی اپ ڈیٹ کیا ہے جسے لیکر ان کے فائنس میں کافی بے چینی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے دوستو آپ سبھی کے لئے ایک سرپرائز ہے جڑے رہیں۔ ابھیشیک نے جیسے ہی یہ پوسٹ کیا ان کے فائنس نے سرپرائز جاننے کے لئے کئی کمنٹس کئے۔ لوگوں نے سکنڈ بے بی آپ باپ بننے والے ہیں۔

آرادھیا کو بھائی ملنے والا ہے جیسے کمنٹ کئے۔ خبریں آرہی تھیں کہ ابھیشیک بچن پھر سے باپ بننے والے ہیں۔ پچھلے دنوں ایشوریہ رائے کی بڑھتی جسامت کو دیکھ کر لوگوں نے یہ قیاس لگایا تھا کہ وہ پھر سے امید سے ہے لیکن باوجود خبروں کے ایشوریہ رائے بچن نے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی۔ اب ابھیشیک کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے بعد اپنے فائنس میں یہ بات کنفارم ہوچکی ہے کہ ایشوریہ کے ماں بننے کی خبر پھر سے اچانک آسکتی ہے کیونکہ آرادھیا کے وقت بھی بچن گھرانے نے اس بات کو یونہی راز میں رکھا تھا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: