ایم اے سلام

سپنا چودھری اس وقت اپنی شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ہریانہ میں تو ان کی مقبولیت پہلے ہی سے تھی لیکن بگ باس میں جانے کے بعد سپنا کو پورے ہندوستان میں پہچانا جانے لگا ہے۔ ہمیشہ خبروں میں رہنے والی سپنا چودھری اب ایک نئی وجہ سے خبروں میں ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔ کچھ رپورٹس میں تو یہاں تک کہا جارہا ہے کہ سپنا نے خاموشی سے سگائی بھی کرلی ہے۔

میڈیا کی خبروں کی مانیں تو ڈانسنگ کوئین سپنا چودھری ہریانوی فلموں کے سوپر اسٹار ویر ساہو سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ دونوں کو کئی موقعوں پر ساتھ میں دیکھا گیا ہے اور یہ خبریں کافی دنوں سے آرہی ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ رپورٹس میں تو یہاں تک کہا گیا ہے کہ دونوں نے خاموشی سے سگائی بھی کرلی ہے حالانکہ سپنا چودھری کی طرف سے اس بارے میں کوئی صفائی نہیں آئی ہے۔

ویر ساہو ہریانہ کے مشہور سنگر رائٹر اور ایکٹر ہیں۔ ان کا جنم ہریانہ میں ہی ہوا ہے اور وہ ایک کسان جاٹ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ویر نے سال 2016 میں فلم تھڑی بڈی، سے فلموں میں ڈبیو کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی ”گاندھی پھر آگیا“ راشک آلاجاٹ، اور کھلنائیک جیسی فلموں میں وہ نظر آئے۔ ان فلموں کو کافی پسند کیا گیا ہے۔ بگ باس میں حصہ لینے کے بعد سپنا چودھری راتوں رات اسٹار بن گئیں۔ سپنا چودھری نے اپنے ڈانس پروگرامس کے ذریعہ دھماکہ مچاتی نظر آرہی ہیں تو دوسری طرف وہ اپنی شادی کی تیاریاں بھی کررہی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ ہریانوی فلموں کے سوپر اسٹار ویر ساہو سے شادی کے بعد اپنے پروگرامس چھوڑتی ہیں یا نہیں یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: