ایم اے سلام

سورا بھاسکر بالی ووڈ کی وہ ایکٹریس ہے جو ہر موضوع پر اپنی بات کھل کر رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سورا بھاسکر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ حال ہی میں سورا بھاسکر اپنے بریک اپ کو لیکر خبروں میں تھیں۔ طویل وقت سے وہ بوائے فرینڈ ہمانشو شرما کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ حالیہ دنوں ان کا بریک اپ ہوگیا حال ہی میں سورا بھاسکر نے ایک انٹرویو میں اپنے بریک اپ کو لیکر کئی باتیں کہی ہیں۔ رپورٹ کی مانیں تو سورا بھاسکر حال ہی میں رومیڈی ناو کے چاٹ شو میں گئی تھیں جہاں انہوں نے اپنے بریک اپ کے بعد اس سے ڈیل کرنے کو لیکر بات کہی ہے۔

اپنے لو لائف کو لیکر سورا بھاسکر نے کہا کہ میں حالیہ طویل وقت کے بعد سنگل ہوئی ہوں۔ وہ نہیں بتانا چاہتیں کہ کتنے وقت کے بعد لیکن اچھے سنیما بریک اپ اور کسی بھی پریشان کرنے والی صورتحال سے بچنے کے لئے بہترین ذریعہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سورا بھاسکر 5 سال سے رائٹر ہمانشو شرما کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔

سورا کا بریک اپ حالیہ دنوں ہوا ہے۔ دونوں ابھی بھی ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی فیملی کا احترام بھی کرتے ہیں۔ دونوں کی فیملی بھی دونوں کے فیصلہ کو جانتی ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو سوارا بھاسکر آخری بار ویرے دی ویڈنگ میں نظر آئی تھیں۔ وہیں شاہ رخ خان انوشکا شرما کی فلم ”زیرو“ کے رائٹر ہیں ہمانشو شرما سوارا ایکٹریس دویادتہ کے ساتھ فلم ”شرکرما“ میں نظر آئیں گی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: