ایم اے سلام

کلرس ٹی وی پر آنے والے مشہور ریالٹی شو بگ باس کے 13 ویں سیزن کے لئے تیار کیا گیا گھر ایکو فرینڈلی ہوگا اس گھر کی تعمیر 18,500 مربع فٹ میں کیا گیا۔ آرٹ ڈائرکٹر اور فلمساز امنگ کمار نے نئے گھر کو ڈیزائن کیا ہے۔ امنگ نے ایک بیان میں کہا ہم نے جتنا ہوسکا اتنا پلاسٹک کا کم استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ایسا ماحول کم کرنے کے لئے کیا گیا۔

 ہم نے فائبر اور الگ طرح کے پلاسٹر آف پیرس (پی او پی) کا استعمال کیا شو کے پروڈیوسر اینڈ امال شائن انڈیا نے کہا کہ ایسا کرنے سے ہماری کوشش فطری ذمہ داری تھی کلرس ٹی وی نے بگ باس 13 کے پہلے پرومو میں سلمان خان اسٹیشن ماسٹر کے طور پر نظر آئے۔

انہوں نے نئے سیزن کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں بگ باس 13 کے بارے میں بات کریں تو راجپال یادو، چنکی پانڈے، ٹی وی اداکارہ دیوولینا بینرجی، ورنیا حسین راکیش وششٹ انکیتا لوکھنڈے باکسر وجیندر سنگھ، میگھنا ملک، راجیو کھنڈلوال، متھن چکرورتی کے بیٹے مہاکشے چکرورتی، دیانند جیسے نام بھی کانٹسٹنٹس کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں حالانکہ کانٹسٹنس کے ناموں کا آفیشیل اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ آنے والے سیزن کی میزبانی کے ساتھ سلمان خان اس شو کے لئے دسواں سیزن ہوسٹ کررہے ہوں گے۔ بگ باس 13 29 ستمبر سے کلرس چینل پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: